اسلام آبا د ( پ ر )28اپریل 1949کو بی این ایس او آج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پہ منا ئے گی ۔کامریڈ شیر نادر شاہی ،آصف اشرف ،آصف تیموری دیگر
اسلام آبا د ( پ ر )بالاورستان نیشنل سٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کے رہنما ﺅں کامریڈ شیر نادر شاہی ،آصف اشرف ،آصف تیموری ،عزیر اورزی اور دیگر نے کہا ہے کہ معاہدہ کراچی اک اایسا اگریمنٹ ہے جس کے تحت گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق کو اب تک سلب کیا جارہا ہے اور جی بی کے عوام کو دو کشمیری ایک پاکستانی نے غلامی میں پھنسا دیا ہے ۔ اس بد نام زمانہ معاہدہ کراچی کو بی این ایس او رد کر تی ہے 28اپریل 1949کو گلگت بلتستان کی عدم نمائند گی میں 28ہزار مر بع میل کا علاقہ پاکستان کے کنٹرول میں لایا گیا اور اس منحوس دن کی وجہ سے اب تک جی بی کے عوام اپنے بینا دی حقوق سے محروم ہیں ۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یکم نومبر کو جی بی آزاد کرا کر الحاق پاکستان کیا گیا ہے تو اس معاہدے کی کیا ضرورت تھی جو کہ ایک بند کمرے میں کیا گیا عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیئے ایک ہوں تو ان کو ان کے جا ئز اور قانونی حقوق مل سکتے ہیں بی این ایس او آج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پہ منا ئے گی ۔
Comments
Post a Comment