گلگت(تجزیاتی رپورٹ، ارسلان علی سے)ہنزہ ضمنی الیکشن کے ےاریخ کا دن جو ہی قریب ہورہاہے اس طرح سیاسی حل چل میں بھی گرماگرمی بڑھ رہی ہے
گلگت(تجزیاتی رپورٹ، ارسلان علی سے)ہنزہ ضمنی الیکشن کے ےاریخ کا دن جو ہی قریب ہورہاہے اس طرح سیاسی حل چل میں بھی گرماگرمی بڑھ رہی ہے ۔گزشتہ الیکشن جیتنے والے جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے کہیں امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگیاں جمع کروائی ہیں جس میں سے ایک کا بھی مسترنہیں ہوے ہیں ،اور اس جماعت کے پارٹی ٹکٹ کے لئے امیدوار پارٹی کے اندر لوبنگ کرنا شروع کردی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک اہم ذرایعے کے مطابق پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ میں معملہ اس وقت طے پایاجب گلگت بلتستان کونسل کے الیکشن ہورہے تھے اور اس دوران وزیراعلیٰ نے میر غضنفر کو GBکونسل کے ٹکٹوں کے حوالے سے مداخلت نہیں کرنے کی شرط پر ضمنی الیکشن کی ٹکٹ گورنرمیر غضنفر علی خان کے صاحب ذادے سلیم خان کودینے پر رضامندی ظاہرکی تھی ، جس پر دونوں میں معاملات طے پائے تھے لیکن شاہ سلیم خان کے کاغذات مسترد ہونے کا خدشہ ہے کیوں کہ موصوف نیشنل بنک کے 9کروڑ روپے کے ڈیفالٹرہیں۔ اس طرح جنرل الیکشن میں دوسری سب سے بڑی جماعت عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار کامریڈ بابا جان کے کا غذات مستر د ہونے پر تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے بھی کہیں امیدوار سامنے آئے ہیں جن میں سرے فرست عزیز احمد خان اور نجیب اللہ ہیں اور سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ آخری وقت میں کرنل (ر) اوعبید وکو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا کیوں کہ کرنل (ر) اعبیداللہ بیگ ایک تو پاک آرمی میں بڑی آثر رسوخ رکھتا ہے تو دوسری جانب اسماعیلی ریجنل کونسل کے سابقہ صدر رہے ہیں۔اس طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے حوالے سے بھی سیاسی پنڈتوں اور پارٹی ذریعے سے ملنے والی معلومات کے مطابق ظفر اقبال کو ایک بار اور ازمانے کی صورت میں پارٹی کو بری طرح سے شکست ہوگی اور یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہنزہ میں تابوت کی آری کیل ثابت ہوگی۔ظفر اقبا ل ایک تو پاکستان پیپلزپارٹی کانہ کوئی کارکن اورن نہ سپوٹر اور جس کی وجہ سے پارٹی کے جیالے اور کارکنان خائف ہیں اور موصوف پر یہ بھی الزام ہے کہ جب ایم ڈی نیٹکو تھے تب کسی زاتی کیس میں انہوں اپنی اثرو رسوخ کا ناجائز استعمال کرکے ہنزہ سے تعلق رکنے والے جو گلگت میں رہتے ہیں کے 2درجن سے زائد نوجوان لڑکوں پرجھوڑے کیسز بناکر حوالے میں بند کروایا تھا ،جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے پاس ایک تکڑا آپشن ہنزہ کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت نیک نام ہیں جن کے پاس کینیڈا سے پاکستان تک کاروبارپھیلاہوا ہے۔
Comments
Post a Comment