گلگت۔(پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مو لانا سلطان رئیس و دیگر ممبران عام آدمی پارٹی اور تحریک تحفظ پاکستان کے رہنماﺅں سے ملا قات ۔ ملاقات میں عام آدمی پارٹی کے تمام رہنماﺅں نے یکم مئی کے احتجاج میں مکمل تعاون کی یقین دہا نی کرا تے ہو ئے کہا کہ ایکشن کمیٹی عوامی مفاد کے لیئے میدان میں آئی ہے جو پہ ہم تن من دھن سے ساتھ ہیں اس دوران عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر میں مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ پاکستان کی تر قی ہم چا ہتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہماری گر دن کاٹ کر ہمیں حق سے محروم رکھ کر پاکستان اپنی تر قی کر ے پہلے ہمارا سٹیٹس واضح کیا جائے ہمارے تحفظات دور کیئے جائیں ہم ہر قسم کے غیر قانونی کام کی ہر گز اجا زت نہیں دینگے ۔
Comments
Post a Comment