گلگت ( پ ر).احتجاجی جلسے میں شر کت کر کے اس بات کا ثبوت دین کہ وہ اب بھی اپنے اجتما عی مفاد کے لیئے ایک ہیں.عوامی ایکشن کمیٹی

گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان کے عوام عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی جلسے میں شر کت کر کے اس بات کا ثبوت دین کہ وہ اب بھی اپنے اجتما عی مفاد کے لیئے ایک ہیں ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کو ئی ایسی جماعت یا تنظیم نہیں ہے جو عوام کو دھو کہ دے بلکہ یہ عوام کی تر جمان اور عوا م کا مقدمہ لیکر حکو مت وقت سے بر سر پیکار ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مو لا نا سلطان رئیس ، ممبران اگزیکٹیو کمیٹی ثا قب عمر گلگتی ،سید یعصب الدین ،مولانا عبد السمیع ، محمد فاروق ، نظام الدین ، محمد علی شاہ ، جہانزیب انقلابی ، فدا حسین ، ودیگر نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب کی بار عوام خود بتا دیں کہ ہمارے اجتما عی حقوق کے لیئے ایک ہیں اور اب کو ئی بھی طا قت ہمیں اپنے حقوق کے حصو ل سے نہیں روک سکتی ہے ۔ حکومت کو کو ئی سروکا ر نہیں ہے عوام بھوک اور افلاس کی زند گی گزار رہے ہیں ہر جگہ لا قا نونیت کی انتہا ہے ۔ اور اب تو بنیا دی حقوق سے بھی محروم رکھا جارہا ہے اپنے گھر سے بے گھر کیا جارہا ہے ہماری اراضیوں کو بلا معا وضہ ہتھا یا جا ررہاہے ۔ ٹیکس کا بم گرا یا جا رہاہے ۔ تعلیمی معیار نہیں ہے ۔ صحت کے سہولیا ت فقدان ہے ۔ پورے گلگت بلتستانکا انفرا سٹریکچر بگڑا ہو ا ہے نا مکمل منصوبوں کا قبرستان بنا یا گیا ہے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے علاوہ اب آٹے کے تھیلے کے لیئے بھی محتاج بنا یا گیاہے ۔ سب سے اور گلگت بلتستان کے عوام کا جس پرا جیکٹ کے ساتھ وابسطہ ہے وہ ہے اقتصا دی راہداری جس میں اب تک جی بی کے عوام کو محروم رکھا گیاہے اور ہم اب بھی چپ چاپ رہے یا آقا نوازی کے ساتھ رشتہ داریوں کا قدر کر کے چپ رہے تو آنے والی نسل ہمیں کوسے گی اور ہم اپنی نئی نسل کے مجرم ہو نگے ۔ اپنے ان بنیا دی حقوق کے حصول کے اب عوام عوامی عدالت میں آئیں اور اپنے حقوق کے لیئے عوامی ایکشن کمیٹی کے سجا ئے گئے عوامی عدالت میں بھر پور شر کت کر کے ثابت کر دیں کہ ہم ایک بیدار قوم ہیں ۔

Comments