گلگت۔,دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کامیابی کے لیے ہم سب کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا.وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کامیابی کے لیے ہم سب کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیاسی قیادت اور عسکری قیادت ایک صفے پر ہیں حکومت کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی وجہ سے دہشت گردوں کو شکست کا سامنا کر نا پڑا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے افواج پاکتان کی جانب سے طالب علموں کے لیے جنگی سزو سامان اور تربیتی مشقوں کے حوالے سے انعقاد کیے جانے والے پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد سے طالب علموں کو افواج پاکستان کے مطلق معلومات میسر آئینگی ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ہر سطح پر لڑنا ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور فئرنگ کا عملی مظاہر ہ دیکھا ار خود بھی فائر نگ کی۔
Comments
Post a Comment