گلگت (پ ر) ہنزہ کے تمام مردہ منصوبوں پر فوری کام کا آغاز کیا جائے. خالی اسامیوں کو فوری تشہیر کیا جائے.گندم کی ترسیل کا عمل تیز کیا جائے.وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن
گلگت (پ ر) ہنزہ کے تمام مردہ منصوبوں پر فوری کام کا آغاز کیا جائے. خالی اسامیوں کو فوری تشہیر کیا جائے.گندم کی ترسیل کا عمل تیز کیا جائے.وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن
وزیراعلیٰ نے ہنزہ کے سرکاری محکموں کے آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنزہ کے تمام مردہ منصوبوں پر فوری کام کا آغاز کیا جائے اور جلد از جلد ان منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔ اداروں کے مابین ورکنگ ریلیشن بہتر بنائی جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل جلد ہوں ۔ خالی اسامیوں کو فوری تشہیر کیا جائے اور میرٹ اور مروجہ پالیسی کے تحت بھرتیاں عمل میں لائی جائیں تا کہ اداروں کو درپیش سٹاف کی کمی کو دور کیا جاسکے ۔ کریم آباد گرلز ہاسٹل کی تعمیر جلد از جلد کی جائے۔ مسگار ، شمشال پاور ہاوسسز کو اسی سال فعال بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے ہنزہ کے عوام کو درپیش لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک میگاواٹ تھرمل جنریٹرفراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے بہت جلد تھرمل جنریٹر کی خریداری عمل میں لائی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے ہنزہ میں گندم کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ گندم کی ترسیل کا عمل تیز کیا جائے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 65 کروڈ کی خطیر رقم سے ضروری مشینری کی خریداری عمل میں الائی جا رہی ہے تمام اضلاع میں مشینری کی خریداری عمل میں لائی جارہی ہے تمام اضلاع میں مشینری فراہمکی جائیگی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ناصر آباد پل پر باب ہنزہ کی تعمیر عمل میں لایا جائیگا۔
Comments
Post a Comment