گلگت: وزیر تعمیرات ڈاکٹراقبال، پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر، حاجی عابد علی بیگ ودیگر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں منعقدہ 28مئی یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی سعادت حاصل ہے وزیراعظم پاکستان نے انڈیا کے مقابلے میں 7دھماکے کرکے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھا آج ملک کو میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتے ہیں ایٹمی پروگرام ہمارے مضبوط دفاع کی علامت ہے تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور میں خطے میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری عروج پر پہنچ گئی تھی لیکن ن لیگ کی حکومت قائم ہونے کے چند مہینوں بعد ہی جی بی میں سنی شیعہ فسادات کا خاتمہ کردیا آج جی بی امن کے لحاظ سے ملک میں مثالی خطہ بن گیا ہے جس کے باعث خطے میں سیاحوں کے آمد کا سلسلہ دوگنا ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بورڈ نے گلگت میں آل پاکستان ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے خطے کے امن کے لئے چار چاند لگادئے ہیں بہترین انتظامات کرنے پر جی بی سپورٹس بورڈ ، جی بی فٹبال اور ڈسٹرکٹ گلگت کی کابینہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کھلاڑی کھیلوں کے زریعے پائیدار امن کے لئے حکومت کا ساتھ دیں ۔
Comments
Post a Comment