گلگت.سال 2016-17 کابجٹ عوام دوست اور علاقے کی ترقی اور خوشحال کا ضامن ہے۔حافظ حفےظ الرحمن

 وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے کہا ہے کہ سال 2016-17 کابجٹ عوام دوست اور علاقے کی ترقی اور خوشحال کا ضامن ہے۔ وسائل کا منصفانہ تقسےم ےقےنی بناےا ہے صحت، تعلےم ، انفراسٹرکچر کی بہتری کےلئے اقدامات کےے ہےں تعلےم ،صحت ترجےحات مےں شامل ہےں سرکاری سکولوں مےں پنجاب ٹےکسٹ بک بورڈ کے مفت کتابےں دی جائےنگی صوبے کے سرکاری رےسٹ ہاوسسز کی تزعےن و آرئش کے بعد سےاحوں کےلئے کھولے جائےنگے۔ چلاس2مےگا واٹ ڈےزل جنرےٹرز سے عوامی کو بجلی فراہم کی جائےگی ۔ عارضی ملازمےن کے لئے پالےسی بنائی جائےگی۔ جن محکموں مےں بجٹ کا مکمل استعمال نہےں کےا گےا ہے انکی انکوائری کی جائے اور جن اداروں نے بجٹ کا مکمل استعمال کےا ہے انکی حوصلہ افزائی کی جائےگی ۔ ان خےالات کا اظہار وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے بجٹ کی منظوری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کےا۔ وزےراعلیٰ نے کہا ہے کہ اداروں مےں کفاےت شعاری متعارف کرائی گئی ہے۔ وزےراعلیٰ سےکرےٹرےٹ کا بجٹ کم کےا گےا ہے۔ صوبائی کابےنہ کے اجلاس کے موقع پر سال2016-17 کے بجٹ کا متفقہ منظوری دی گئی۔ اس موقع پر عدالتی احکامات کی روشنی مےں محکمہ تعمےرات کے ملازمےن کو مستقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

Comments