پی پی پی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹرٹ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 63 ویں سالگرہ کا دن منایا گیا.
پی پی پی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹرٹ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 63 ویں سالگرہ کا دن منایا گیا.
اس موقع پر پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کی وجہ سے اج پاکستان میں جمہوریت پنپ رہی ہیں.مسلم لیگ کی حکومت جب مشکل میں ہوتی ہیں تو پاوں پکڑتی ہیں جب طاقت میں ہوتی ہیں تو گلا پکڑتی ہیں.
انھوں نے کہا گلگت بلتستان کی حکومت شیڈول فور اور قومی ایکشن پلان کا سیاسی استعمال کررہی ہیں.اور میرٹ کے نام پر اندرون خانہ اپنے عزیزواقارب کو نواز رہی ہیں.
حکومت کے کہنے پر غیر قانونی کام کرنے والے سرکاری افیسران جیل جانے کی تیاری کرے.
ابھی تک ترقیاتی بجٹ کا 6 ارب روپے حکومت نے اپنے عیاشیوں میں اڑائے ہیں.
ہم کسی صورت خاموش نہیں رہینگے.عید الفطر کے بعد حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرینگے.
حکومت سول ایڈمنسٹریٹر تعینات کرکے مزید کرپشن کرنا چاہتی ہیں.اور بلدیاتی الیکشن کرانے کے موڈ میں نہیں ہیں.اگر مسلم لیگ کی حکومت باز نہیں ائی تو سپریم ایپلٹ کورٹ سے رجوع کرینگے.
انھوں نے کہا کہ ائیندہ گلگت بلتستان میں ہماری حکومت بننے والی ہیں .ایک سازش کے تحت حالیہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ کی حکومت کو لایا گیا ہیں.جو عوام کے حقوق کو غصب کررہی ہیں.کارکنان تحریک شروع کرنے کے لئے تیار رہے.بہت جلد پارٹی چیرمین سے منظوری کے بعد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تنظیموں کا اعلان کرینگے.اس موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کیا.اور کیک بھی کاٹا گیا.تقریب میں میں گلگت بلتستان بھر سے پی پی پی کے رہنماوں نے شرکت کیا.
Comments
Post a Comment