گلگت(پ ر) مو باءل ہسپتال اور تعلیم پہ بجٹ رکھا ہے۔ حافظ حفیظ الرحمن

وزےر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے کہا ہے کہ صحت، تعلےم ہماری ترجےحات مےں شامل ہےں صوبے کےلئے2مذےدCTسکےن مشےنےں خرےدی جارہی ہےں اےمرجنسی مےں کسی کو بھی ادوےات خرےدنے کی ضرورت نہےں ہوگی۔ تمام ہسپتالوں مےں مفت اےمرجنسی ادوےات فراہم کےے جائےنگے۔ ماضی مےں صرف7کروڈ روپے ادوےات اور آکسےجن کےلئے رکھے گےے تھے جس کو بڑھاکر30 کروڈ کےا گےا ہے۔ پہلی مرتبہ مرےضوں کے ہےٹنگ کےلئے بجٹ مختص کےا گےا ہے۔ آکسےجن اور اےکسرے فلموں کےلئے بجٹ الگ کےا گےا ہے۔ پہلی مرتبہ غےر مےعاری ادوےات کی عوام کو فراہمی کی روک تھام کےلئے صوبے کے ہسپتالوں مےں ادوےات کی خرےداری اورقےمتوں کے تعےن کےلئے سےنٹر کمےٹی قائم جائےگی۔ جو تمام اضلاع مےں مےعاری ادوےات کی خرےداری کےلئے مےعار اور قےمتوں کا تعےن سنٹر ل سطح پر کرےگی۔ وزےر اعلیٰ نے سےکرےٹری صحت کو ہداےت کی ہے کہ ہسپتالوں کا نظام کمپےورٹرائز بنانے کےلئے حکومت نے درکار فنڈز فراہم کےے ہےں۔ متعلقہ آفےسران ہسپتالوں کانظام کمپےوٹرائز بنانے کےلئے فوری اقدامات کےے جائےں۔ صوبے کے دور دراز علاقوں مےں بہتر طبعی سہولےات کی فراہمی کےلئے موبائےل ہسپتال متعارف کرانے کےلئے بجٹ مختص کےا ہے۔ ان خےالات کا اظہار وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے صوبائی سےکرےٹری صحت، سپےکر قانون ساز اسمبلی و دےگر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ وزےراعلیٰ نے سےکرےٹری صحت کو ہداےت کی ہے کہ ہسپتالوں کا نظام بہتر بنانے کےلئے جدےد کمپےوٹرائز کےا جائے حکومت ہسپتالوں مےں درکار سےکورٹی کی فراہمی ےقےنی بنائےگی۔

Comments