وزےر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے گلگت بلتستان نےوز پےپرز سوسائٹی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو اخباری صنعت کےلئے درپےش مسائل کا نہ صرف ادراک ہے بلکہ مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہےں صوبائی حکومت صحافت دوست پالےسی بنانے پر ےقےن رکھتی ہے اور مقامی صحافت کی تروےج کو خطے کی تعمےر وترقی کی علامت بھی سمجھتی ہے بد قسمتی سے محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی ا ب تک کوئی اپنی پالےسی سامنے نہےں آسکی لےکن اب حکومت محکمہ اطلاعات کی نئی پالےسی مرتب کرےگی جس کےلئے5رکنی کمےٹی تشکےل دی جاچکی ہے اور اس کمےٹی مےں اخباری صعنت اور نےوز پےپرز سوساےٹی کے مشترکہ ممبر کو بھی نمائندگی دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کا آنکھ اور کان ہوتی ہے۔ صحافی معاشرتی اقدار کی نشونما اور اچھائی اور برائی مےں تمےز کرتا ہے۔ مےڈےا کے حوالے سے صوبائی حکومت مثبت رجحان رکھتی ہے اور انکے مسائل کے حل کےلئے ہرر سطح پر ٹھوس کوشش ہی ہو رہی ہےں۔ رمضان کے بعد نامزد کمےٹی کا پہلا اجلاس ہوگا اور اسکے بعد ہر ماہ کمےٹی محکمہ اطلاعات اور اخباری مالکان و صحافےوں کو درپےش مسائل کا حل مل کر درےافت اور حل کرئےنگے۔
Comments
Post a Comment