ہیوم رائٹس کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف عالمی دن کے مناسبت سے گلگت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی ،انسانی حقوق کے تنظیموں ،صحافی ،سپیشل پرسنز اور کارباری حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پلے کارڈ اٹھا کر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہریں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پولیس حراست کے دوران یا تفتیش کے موقع پر بھی تشدد نہ کیا جائے کیوں کہ وہ دور اب ختم ہوچکا ہے کہ کسی پر تشدد کیا جائے اور اس کے بجائے جد ید انوسٹیگیشن کے طریقہ اپنائے جائے ۔انہوں نے صوبائی اسمبلی کے ممبران اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے فوری طور پر قانون سازی کی جائے ۔اس موقع پر کورڈینیٹر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان گلگت بلتستان اسرار الدین اسرار نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانونی لہذسے بھی دیکھا جائے تو پولیس کسی بھی قسم کی تشدد نہیں کرسکتی ہے اور اگر تفتیش کرنے ہو تو اس کے لئے جدید طریقے اپنائے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم آج ازیت کے شکار لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں اورلوگوں میں اس تشدد کے حوالے سے آگاہی دلانے کے لئے مظاہرہ کررہے ہیں اور انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اس حوالے سے قانون سازی کی جائے تاکہ لوگوں ازیت کا شکار نہیں ہوجائے ۔
Comments
Post a Comment