غذر(عامر خان ملا خیل) تین بچوں کا باپ موٹر سا ءیکل حا دثے میں جانبحق

غذر (عامر خان ملا خیل )گوہر آباد ایگریکلچر نرسری موڑ کے پاس تیز رفتار موتر سائیکل سوار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکڑا گیا۔ حادثے میں 34 سالہ ودان ولد وکیل ساکن بسین سر میں شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مرحوم کو ہیلمٹ نہ پہننے پر لیویز چیک پوسٹ گاہکوچ میں چالان بھی کیا گیا تھا۔ ڈی ایچ کیو گاہکوچ میں پوسٹمارٹم کے بعد نعش تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردی گئی۔ مرحوم تین بچوں کا باپ تھا۔ تیز رفتاری کے باعث ہلاکت ہوئی تیزرفتاری سے گریز اور ہیلمنٹ پہننے کی روایت حادثات میں نقصانات کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔ 

Comments