گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی ترجمان و سابق وزیراطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا اسمبلی میں پیش کیا گیا بجٹ صوبائی حکومت نے نہیں بلکہ بیوروکریسی کا بنا یاہو ا بجٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے بجٹ کے حوالے سے صوبائی وزرائاور حکومتی ممبران کو بھی اعتماد میں لئے بغیر بجٹ تیار کروایا ہے اور اپنے من پسند علاقوں کو نوازا گیا ہے ۔PSDPکے پراجیکٹ کو صوبائی بجٹ میں شامل کرکے بجٹ کی حجم کو بڑھا کے پیش کیا گیا ہے اور اس سے صرف عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ترقیاتی بجٹ میں کمی کرنے کے دعوے دار حفیظ الرحمن اینڈ کمپنی نے اس میں کہیں گناہ اضافہ کرکے عوام دھوکہ دیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی صحافتی دشمنی کی اس سے بڑھ کے کیا ثبوت ہو سکتا سکتا ہے کہ ان کے دور حکومت میں اخبارات کی اشاعت کو بند کرنا پڑا ،یہ ن لیگ کی حکومت کی سیاح ترین باپ ہے ۔انہوں نے ہفتہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کو شعبے سے وابستہ افراد کے مستقبل کو داوں پر لگا دیا ہے اور صحافیوں کا معاشی قتل کیا گیا ہے ۔ہم پاکستان مسلم لیگ ن اور حفیظ الرحمن کے اس امرانہ سوچ کی مذمت کرتے ہیں جہاں اظہار رائی پہ پابندی لگا کے عوام کو اندھرے میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
Comments
Post a Comment