مشہور قوال امجدصابری کے یاد میں بینظیر چوک گلگت میں شمع روشن

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام مشہور قوال امجدصابری کے یاد میں بینظیر چوک گلگت میں شمع روشن کئے گئے ۔جمعہ کے روز صدر پی پی پی جی بی امجد حسین ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر جمیل احمد ،ممبر صوبائی اسمبلی عمران ندیم ،سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش اور PYOاور PSFکے رہنماﺅں سمیت کثیر تعداد نے کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شہید امجد صابری و دیگر شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اوراس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امجد صابری کو بے رحمانہ طور پر شہید کرنے والے دہشتگردوں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیا جائے ۔

Comments