گلگت۔جی بی کے بیس لاکھ عوام کے حقوق پہ ڈاکہ زنی برداشت نہیں۔امجد ایڈووکیٹ


گلگت ( ایس یو ثاقب) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس پیپلز پارٹی سیکر ٹریٹ راجہ بازار گلگت میں زیر صدرارت امجد حسین ایڈوکیٹ صوبائی صدر پی پی پی گلگت بلتستان منعقد ہوا ۔اجلاس میں پی پی پی جی بی کے ارکان کے علاوہ پی ایس ایف اور پی وائی او کے سینئر رہنما بھی کثیر تعداد میں شریک تھے ۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے اجراءشدہ گلگت بلتستان ما ئینگ کنسیشن رولز 2016کو گلگت بلتستان کے 20لاکھ عوام کے حق ملکیت پر ڈاکہ قرار دیکر مذکورہ قانون کو مسترد کرنے کا اعلان کیا کیونکہ مذکورہ قانون کے تحت وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان کونسل کے ممبران اور مسلم لیگی اراکین کو نسل سے انگوٹھہ حاصل کر کے گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام کے حق ملکیت پر ڈاکہ زنی کر کے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کو گلگت بلتستان کے معدنیات کا مالک قرار دیا ہے اور لیز کا اجراءکا اختیار جو عرصہ آٹھاسٹھ سالوں سے ڈائریکٹر مینرلز ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے پاس تھا مذکورہ اختیار کو اسلام آباد منتقل کر کے اپلیٹ اتھارٹی کا اختیار وزارت امور کشمیر کو منتقل کیا نیز مذکورہ قانون کے دفعہ 182کے تحت سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کے لیز لینے کا حق صرف پاکستانیوں کو قرار دیکر گلگت بلتستان کے شہر یوں اور باشندوں کو نا اہل قرار دیا ہے۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پی پی پی کے ممبران کونسل نے پانچ سالوں تک مذکورہ قانون کو پاس ہونے میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے اور پی پی پی ممبران کی مخالفت کی وجہ وزارت امور کشمیر اپنی ناپاک عزائم میںناکام رہے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) کے اراکین کو نسل نے وزارت امور کشمیر میں مو جود کرپٹ آفسران اور کالے بھیڈیوںکے خواہشات کو پورا کر نے کیلئے گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام کے حق ملکیت پر ڈاکہ زنی کیلئے استمال ہوئے ہیں ۔اجلاس میںپاکستان پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کے ناپاک عزائم کے خلاف صف بندی کر کے مذکورہ کالے قانون کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ۔حق ملکیت تحریک کے زریعے گلگت بلتستان میں مو جود معدنیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں مائینگ رولز 2016کو آٹھارویں ترمیم کے منشاءکے خلاف قرار دیا گیا اور مذکورہ قانون کو کالعدم قرار دلانے کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کرے گی ۔

Comments