گلگت(وجاہت علی) جی بی میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا جمعہ بازار لگ گیا ۔

گلگت( چےف رپورٹر) گلگت بلتستان سرکاری ملازمےن کے تبادلوں کےلئے جمعہ بازار لگ گےا۔آئے روز سرکاری ملازمےن اور آفےسران کو ہفتوں اور مہےنوں کے اندر تبادلہ کےا جا رہا ہےں۔ تفصےلات کے مطابق محکمہ ہےلتھ مےں تعےنات ڈی اےچ اوز کو تےن مہےنے قبل تبادلے کئے گئے تھے۔ لےکن نا گزےر وجوہات کے بناءپر گزشتہ دنوں اےک دفعہ پھر تبادلے کر دئےے گئے جبکہ قانون کے مطابق اےک آفےسر اےک جگہےں پر کم از کم تےن سال کا عرصہ گزارے گا۔ مگر جی بی مےں ےہ قانون نا پےد ہو چکا ہےں جس کی وجہ سے آئے روز تبادلوں کا جمعہ بازار لگ جا تا ہےں اس طرح تبادلے کرنے سے محکموں کی کارکردگی متاثر ہو جا تی ہےں سول سو سائٹی اور سےاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ حکومت قانون کے مطابق تبادلے کرے آئے روز تبادلے کرنے سے حکومت کا کر دار مشکوک ہو جا تا ہے ڈی اےچ او گلگت جو تےن مہےنے قبل گلگت مےں چارج سنبھالا تھا نا معلوم وجوہات کے بناءپر سکردو تبادلہ کر دےا گےا جبکہ دےگر سٹاف اور ڈی اےچ اوز کے ساتھ ہی ہو رہا ہےں لہٰذا تمام تبادلوں کو کےنسل کےا جائے۔

Comments