گلگت(پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی حکومتی مظالم کے خلاف 29جولاءی کو اتحاد چوک میں احتجاج کر ے گی ۔ یوتھ کنونشن سے مقررین کا خطاب
گلگت (پ ر )عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہو نے والے جنرل یوتھ کنونشن سے چیئر مین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیسنے خطاب کر تے ہو ے کہا کہ ہماری اراضیوں کو مال سرکار کے نام پہ کسی پنجا بی سندھی ، بلوچی ، پٹھان کے نام ہو نے نہیں دیا جا ئے گا سٹیٹ سبجیکٹ رول کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں ہے 29جو لا ئی کو اتحاد چوک پہ عوامی ایکشن کمیٹی حق ملکیت، گندم سبسڈی ، غیر قانونی ٹیکسز کے حوالے سے علامتی احتجاج کر ے گی اور اس حکومت انتباہ کر تے ہیں کہ وہ مہدی شاہ کے نقش قدم پہ نہ چلیں کل ان کی حالت مہدی شاہ سرکار سے بدتر ہو گی اور ان کا نام ونشان تک نہیں ہوگا ۔ آج ہماری یوتھ نے گلگت بلتستان کے مسا ئل کا ادارک نہیں کیا تو کل ہماری آنے والی نسل ہمیں کو سے گی گلگت بلتستان کا مستقبل یوتھ کے ساتھ منسوب ہے اگر یوتھ کے پاﺅں پھسل گئے تو پوری قوم کا نقصان ہے آج جی بی میں بھوک افلاس ، اور وہ مظالم ہیں کو کسی بھی ملک میں نہیں ہے جو لوگ کشمیر کی رٹ لگا رہے ہیں کہ وہاں ظلم ہو رہا ہے وہ یہ بات بھی سمجھ لیں کہ سب سے ذیادہ ظلم گلگت بلتستان میں ہورہا ہے انڈیا نے تو جموں کشمیر کو ایک سیٹ اپ دیکر وہاں حکومت کی ہے یہاں تو روٹی کا نوالہ بھی چھین کر اوپر سے ظلم بھی کیا جارہا ہے ۔ ہماری اراضیوں پہ قبضہ کیا جا رہا ہے عوام کی میلکیتی اراضیوں کو مال غنیمت کی طر ح قبضہ کیا جارہا ہے ۔ ٹیکسزز کا نفاز ، سبسڈی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور صر ف اخباری سر خیوں میں سب اچھا ہے کہ رپورٹ دیتے ہیں اگر کہی بھی اچھا ہو تا تو عوام خود بتا دیتی کہ اس حکومت نے اچھا کیا ہے ۔ برجیس طاہر کا کشمیر میں کو ئی بیان ہو تا جی بی میں آکر کو ئی اور بیان ہو تا ہے یہ سب منا فقت کی انتہا ہ ہے عوامی ایکشن کمیٹی اب اپنے یوتھ پہ بظریں جمائی ہو ئی ہے اور ان سے امید رکھتی ہے کہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کر یں ۔اس دوران یوتھ کے نمائندے اظہار احمد، وسیم لون، فدا حسین سمیت ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران فاورق احمد ، محمد فاورق ، سید یعصب الدین ، ذالفقار ،زینت شاہ و دیگر نے کہا کہ ہمیں اب اپنے مسائل کا ادراک ہو ا جی بی کا ہر بچہ اپنا مفاد سمجھتا ہے لیکن ہمارے حکمران صرف تنخواہ تک محدود ہیں ، یوتھ کے لیئے کو ئی بھی کام نہیں کیا گیا سر کاری سطح پہ تمام اہم پوسٹوں پہ وفاق سے لایا جاتا ہے با قی رہی پوسٹوں پہ اقربا ءپروری سے کام لیا جا رہا ہے ۔ ہمیں اب اپنے اجتماعی مفاد کے لیئے ایک ہو نا پڑے گا تمام تعصبات سے بالاتر ہو کا ایک ترقی یافتہ قوم کی صف میں آنے کے لیئے کام کر نا ہو گا اب تک ہمیں رنگ نسل ، مزہب کے نام پہ لڑا یا گیا ہے اب ہم جان چکے ہیں کہ یہ جنگ ہماری نہیں بلکہ ان مفاد پرستوں کی ہے جو ہمیں لڑا کر اپنے مفادات حاصل کر نا چا ہتے ہیں ۔ ہم سی پیک کے مخالف نہیں ہیں ہم ان اقدامات کے مخالف ہیں جن کے زریعے ہمیں سی پیک میں برابری کے بنیاد پہ حق نہیں دیا جا رہا ہے اور اس طر ح کر کے ہمارے قوم کو بھوک افلا س میں ما را جا رہا ہے ۔ گلگت بلتستان کی یوتھ عوامی ایکشن کمیٹی کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے ۔ اب تک اہم معاملات کو ایکشن کمیٹی نے حل کرایا ہے ۔ ہنزل ڈیم کا ڈیمانڈ بھی ایکشن کمیٹی کا تھا جو آج سرخ رو ہو ئے ہیں اس طر ح یوتھ ساتھ دینگے تو چارٹر آف ڈیما نڈ کے تمام نکات پہ حکومت خود عمل کر ے گی ۔
Comments
Post a Comment