سنکیانگ اور گلگت بلتستان کے مابین تعلقات مذید مضبوط ہونگے.وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سنکیانگ اور گلگت بلتستان کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے سے دونوں صوبوں کے مابین تعلقات مذید مضبوط ہونگے اور دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔ گلگت بلتستان میں سیاحت ، انرجی سیکٹر ، معدنیات اور سوشل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ حکومت گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سنکیانگ حکومت اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے نمائندوں کے اعلیٰ سطحی وفد اور گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے آغاز کے بعد سنکیانگ حکومت اور سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ خوش آئندہے ۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت باہمی تجارت کے فروغ اور مختلف شعبوں میں دوست ملک چائینہ کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کے باہمی تعاون سے کام کرنا چاہتی ہے ۔ سنکیانگ سے آنے والے اعلیٰ سطحی وفد اور صوبائی حکومت کے سیکریٹریز کا ورکنگ گروپ تشکیل دیاجائے گا جو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے حکمت عملی بنانے اور اپنی سفارشا ت مرتب کرئےگا۔ سی پیک منصوبے میں شامل ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے وفود صرف بات چیت کی حد تک محدود ررہنے کے بجائے عملی طور پر کام کرناپڑے گا۔ گلگت بلتستان سے ملحقہ صوبہ سنکیانگ ترقی یافتہ صوبہ ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی ، باہمی تعاون سے نئے میگا منصوبوں کا آغاز اور ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ 

Comments