وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان میں مثالی امن و امان قائم کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ صوبے میں مستقل قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیاحوں کو غیر ضروری طور پر کھڑا نہ رکھا جائے بلکہ ایسا جدید نظام وضع کیا جائے جس کے تحت سکیورٹی نظام بھی بہتر ہو اور سیاحوں کو بھی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شاہراہ قراقرم کے جن مقامات پر موبائل سگنل نہیں ہیں ان مقامات پر موبائل ٹاورز نصب کیے جائیں تا کہ شاہراہ قراقرم پر موبائل سروس کی فراہمی ہو سکے ۔ بابو سر اور شاہراہ قراقرم میں ٹریفک حادثات کو مد نظر رکھتے ہوئے شاہراہ قراقرم اور بابو سر میں رسکیو 1122 کے ایمبولینسز کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کی صورت میں بروقت ایمبو لینس سروس کی فراہمی یقینی ہو سکے ۔ ان خیا لات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے امن و امان کی اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے آئی جی گلگت بلتستان اور ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے لیے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا جائے تا کہ عوام اور سیاحوں کو ٹریفک کے حوالے سے درپیش مشکلات کو حل کیا جاسکے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بھی ہدایت کی جائیگی کہ بابو سر روڑ اور شاہراہ قرارقرم پر روڑ پر سائن بورڑز نصب کیے جائیں تا کہ ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے۔ این ایچ اے اور ٹریفک پولیس گلگت عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں اخبارات ، ریڈیو کے ذریعے وسیع پیمانے پر آکہی مہم چلائی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ سی پیک پیڑولنگ پولیس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں جسے عوام بھی سرا رہے ہیں اس بات پر کڑی نظر رکھی جائے کہ ان گاڑیوں کا غلط استعمال نہ ہو۔ بلدیہ اور گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے ہوٹلوں اور پلازوں کے نقشے منظور کرنے سے قبل پارکنگ ایریا مختص کرنے کو یقینی بنائیں۔ شہر کے تمام بڑے پلازوں اور مارکیٹوں کومیں بھی پارکنگ ایریاز مختص کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے۔
Comments
Post a Comment