حاجی وکیل مرحوم کے ترقی اور امن کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچایں گے۔حافظ حفیظ الرحمن

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حاجی وکیل مرحوم کے ترقی اور امن کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچایں گے۔ مرحوم حاجی وکیل نے مختصر مدت میں 70 کروڈ کے منصوبے تانگیر کے لیے منظور کرائے تانگیر کے علماء، عمائدین اور عوام نے مسلم لیگ کے نامزد امیداور کو کامیاب کرایا اور کرپشن کے پیسوں اور قومیت کے بھروسے پر الیکشن لڑنے والوں کو مسترد کیا جس پر وزیراعظم پاکستان نے بھی تانگیر کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مخالفین الیکشن میں پیشے سے ووٹ خرید نا چاہتے تھے تا کہ ماضی کی طرح چیتنے کے بعد کرپشن کے ذریعے مال بنائیں ۔ سابقہ حکومت میں حکومت کا حصہ رہے لیکن اپنی وزارت کو صرف کرپشن اور پیسے بنانے کا ذریعہ بنایا علاقے میں تعلیم و ترقی کے لیے ایک بھی منصوبہ نہیں بنایا جس کی وجہ سے تانگیر آج کے اس دور میں بھی جدید تعلیم سہولیات سے محروم ہے ۔ تانگیر کے عوام کو تعلیم کے جدید مواقع فراہم کرئینگے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت کے تمام منافقین نے ضمنی الیکشن میں تانگیر میں اپنی برادری ، قومیت کے بناءپر مخالفین نے کمپین کی لیکن تانگیر کے باشعور عوام نے انکی سازشوں اور کرپشن کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیداور کو کامیاب کرایا جس پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے تانگیر سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیداور عمران وکیل کے ہمراہ آئے ہوئے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شہید سیف الرحمن نے اپنی جان کی قربانی دی لیکن علاقے سے نفرت ، فرقہ واریت اور قومیت کی سیاست کا خاتمہ کیا۔

Comments