گلگت.آزاد کشمیر کے اتخابات میں تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کو عوام نے مسترد کیا ہے. حافظ حفیظ الرحمن

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن آزاد کشمیر کے اتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو قائد عوام و وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی پالیسیوں پر عوام کا اعتماد قرار دیتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام اور منتخب امیدواروں کو مبارک باد ی دی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے ملک ترقی کی راہ پر گامزان ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کو عوام نے مسترد کیا ہے ۔ 2018 کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی الیکشن جیت کر حکومت بنائیگی۔ اور مخالفین کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے آذاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو یوم فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی طرح کشمیر میں بھی دھرنے اور کرپشن کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے امن اور ترقی کے ایجنڈے کو کامیاب ووٹ دیا۔ 

Comments