گلگت( نمائندہ خصو صی ) مشہور سیاحتی مقام ہنزہ اندھیرے میں ڈوبا ہو ا ہے کسی بھی اعلیٰ ذمہ دار نے اب تک کو ئی بھی اقدام نہیں اٹھا یا ہے ۔ ہنزہ کے عوام نے اس اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظا ہر ہ بھی کیا لیکن مظاہرہ بھی کام نہ آسکا اور محکمہ بر قیات کے ذمہ داران ٹس سے مس نہیں ہیں ۔ ارتا لیس گھنٹے میں صر ف تین گھنٹے بجلی دی جا تی ہے وہ بھی محکمہ بر قیات کے عملے کے ثواب دید کے مطابق اس وقت دیا جا تا ہے جب عوام کو بجلی کی ضرورت نہیں ہو تی ہے ۔ اس اعصاب شکن لڈ شیڈنگ سے سیاح سخت پریشان ہیں اور اب تک سیاحوں نے ہنزہ میں بجلی نہ ہو نے کی وجہ سے واپسی کا رخ کر نا شروع کیا ہے اور اس لوڈ شیڈنگ سے سیاح کی واپسی کی وجہ سے ہنزہ کے ہو ٹلز سمیت دیگر کاروباری حضرات اور بچوں کی تعلیم سخت متا ثر ہو رہی ہے ۔ صو با ئی حکومت نے ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ پہ قابو پا نے کے لیئے اقدام نہیں اٹھا یا تو ہنزہ کے عوام پھر سے روڈ پہ نکلنے پہ مجبور ہو نگے ساتھ ہی سیاحت کو شدید دھچکا لگے گا ۔
Comments
Post a Comment