گلگت (پ ۔ر )نا اہل صوبائی حکومت نے جی بی کی سیاحت کے شعبے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے ۔میڈیا سیل پاکستان پیپلز پارٹی

 گلگت (پ ۔ر )پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکٹریٹ نزد سی ایم ہا وس چنار باغ میں افتتاحی تقریب اور عید ملن پارٹی کا آج دن ایک بجے اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ افتتاحی تقریب سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی قیا دت خطاب کرے گی ،اور پارٹی کارکنوں کو آئندہ کا لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں میڈیا سیل کی جانب سے پارٹی قیادت ذیلی تنظیوں اور کارکنوں کو دعوت نامے بھی جاری کئے جا چکے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی نا اہل صوبائی حکومت نے جی بی کی سیاحت کے شعبے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے ۔ لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے پریوںکی سرزمیں گلگت بلتستان کا رخ کیا ہے جو کہ خوش آئین اور خطے کے لئے نیک شگون ہے ۔ صوبائی حکومت کی نا قص حکمت عملی کی وجہ سے سیاحوں کو نہ پیٹرول مل رہا ہے ،نہ خوراک اور نہ رہایش دستیاب ہے۔ جس کی وجہ سے سیا ح کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں ۔جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے امیج کو سخت نقصان پڑنے کا خدشہ ہے۔ صوبائی حکومت کا یہ رویہ جاری رہا تو ساحت کا شعبہ مکمل طور پر تباہ و برباد ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ اور نااہل وزراءسیا حوں کے لئے بہتر انتظامات کرنے کے بجائے سیر سپاٹے اور سیلفیوں میں مصروف ہیں ۔ 







Comments