بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔حافظ حفیظ الرحمن
2 ۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جگلوٹ ایکشن کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ زیر تعمیر پاور پراجکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائے جا رہے ہیں ۔ بلوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی ہیں جگلوٹ فلور ملز کو بھی اس بات کا پابند بنایا جائیگاکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں یقینی بنائیں ۔ تمام مردہ منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کیا گیا ہے جن ٹھیکیداروں نے ادائیگیوں کے باوجود منصوبے مکمل نہیں کیے ہیں ان کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنایا جائے ۔جگلوٹ مین بجلی ، پانی اور صحت کے سہولیات کو یقینی بنایا جائیگا ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے لیے سیکریٹری صحت کو ہدایت دی ہیں جگلوٹ ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ادویات کی خریداری کے لیے بجٹ میں خاطر خواہ رقم رکھی گئی ہے ۔ پنجاب حکومت نے بھی 45ٹرک ادویات دی ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے جگلوٹ ایکشن کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ویلفئر اینڈ مینجمٹ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں انہیں فعال کیا جائے ۔ آئندہ 5 سالوں میں جگلوٹ کے بڑے مسئلے حل کیے جائینگے۔
Comments
Post a Comment