گلگت.حکومتی نااہلی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے آئے روز ملازمین کو ہڑتال اور دھرنوں کے ذریعے اپنے مطالبات منوانے پڑتے ہیں.سعدیہ دانش

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا حکومتی نااہلی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے آئے روز ملازمین کو ہڑتال اور دھرنوں کے ذریعے اپنے مطالبات منوانے پڑتے ہیں ،کلریکل سٹاف کی واجہ سے حکومت کو پورا انتظام چلتا ہے ان کے جائز مطالبات کو وقت پہ ہی تسلیم کئے جانا چاہئے حکومت نے اگران کے مطالبات دھرنے کے بعد مان بھی لئے ہیں تو انہیں وقت پر پورا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہیں ملازمین زہنی ازیت سے دوچارنہ ہوجائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی معاشی قتل کررہی ہے ،کلریکل سٹاف کے جائز مطالبات کو نہ منانا وزیراعلیٰ کے امرانہ رویہ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اپنی تنخواہیں 300فیصد بڑھایا جاتاہے اور غریب ملازمین کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنے سب سے بڑا کرپش ہے ،جس کے لئے ن لیگ کی حکومت کو جواب دینا پڑے گا ۔انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملازمین کی بہتری کے لئے اقدامات کئے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیا ،حکومت عوام کے صبر کا امتحان نہ لے ،کریکل سٹاف کی وجہ سے حکومت کا سارا نظام چلتا ہے ان کو مطمین کرے اور ان کے مطالبات کو تسلیم کریں ۔انہوں نے کہا حکومت کہ زمہ داری بنتی ہے اگر وہ اپنی یہی ذمہ داری نہیں نبھائینگی تو گلگت بلتستان میں احتجاج کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگااور پیپلزپارٹی اس احتجاج میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔

Comments