برہان وانی کی شہادت نے پوری دنیا کو جگایا ہے.حافظ حفیظ الرحمن


برہان وانی کی شہادت نے پوری دنیا کو جگایا ہے

 وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مظلوموں پر بھارئی فوج کی جانب سے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے گلگت بلتستان کے عوام بھی اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ہیں شہداءکی قربانیاں کھبی رائیگاں نہیں جائینگی۔ برہان وانی کی شہادت نے پوری دنیا کو جگایا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بے گناہ شہریوں پر بھارتی مظالم نے دنیا بھر میں بھارتی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش کیا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان کا واضح بیان اور کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف دنیا بھر میں ان مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کا فیصلہ ایک جرآت مندانہ اقدام ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنے حق اور آزادی کے لیے جان کے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائیگی۔ وزیراعظم کا بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاح منانے کے فیصلے سے کشمیریوں پر ہونے ولاے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیںگے بلکہ ان کے حق میں ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور بھارتی ریاست کے مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ 

Comments