گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ءسابق رکن قانون ساز اسمبلی اسلم ایڈوکیٹ نے کہا کہ PARCکی زمین کو وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان پاکستان سٹیٹ آئل کے ہاتھوں فروخت کرنا چاہتا ہے۔ جو کہ علاقے کے عوام کے خلاف گہری سازش ہے۔ آج عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ اگر چیف سیکریکٹری محکمہ زراعت کی زمین کو الاٹ کرنے کی کوشش کی تو شاہراہ قراقرم کو بند کرنے پر مجبور ہونگے ۔ اور ہم تمام عوامی نمائندے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور عوام کے حقوق کے دفاع کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ، بیشک ہمیں کال کوٹھری تک بھی جانا پڑے ۔ کیونکہ اس سازش میں چیف سکریکٹری اور صوبائی حکومت برائے راست ملوث ہیں۔ صوبائی حکومت اور چیف سکریکٹری اپنے ان حرکتوں سے باز آئےں۔ محکمہ زراعت کی زمین عوام کے مفاد میں استعمال ہوتی ہے۔ جو کہ عوام کو زرعی شعبے میں تعاون کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام میں ترقی کا رجحان بڑھ جاتا ہے
Comments
Post a Comment