محکمہ تعلیم میں AEOs اور ADIs کی تعیناتی کے آڑرز کا ایک ما ہ گزرنے کے باوجود اجراءنہیں ہو سکا۔
محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ AEOs اور ADIs کی تعیناتی کے لئے مئی 2016 میں امیدواروں سے ڈائریکٹر ایجوکیشن کی
سربراہی میں باقاعدہ تحریری امتحان اور انٹرویو لیا گیا ۔اور انتہائی دیانتداری کے ساتھ میرٹ کا خیال رکھتے ہوئے امیدواروں کو شارٹ
لسٹ کیا گیا ۔مگر بد قسمتی سے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے کامیاب امیدوار وں کے تعیناتی کے آرڈرز جاری نہیں ہو سکے ۔معتبر
زرائع سے معلوم ہوا کہ بعض ٹسٹ /انٹرویو میں ناکام امیدوار جن کا مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستگیاں ہونے کے علاوہ ادارے کے
اندر اثر وسوخ بھی رکھتے ہیں وہ آرڈر کے اجراءمیں رکاوٹ بن رہے ہیں۔جسکی وجہ سے کامیاب امید وار وں اور عوامی حلقوں میں سخت تشویش پا ئی جاتی ہے۔اور شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں ۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کامیاب امیدوروںکے تعیناتی آڈرز جاری کئے جائیں تا کہ میرٹ کو پامال ہونے سے بچایا جا سکے۔اور لوگوں کو محکمے کے اوپر اعتماد برقرار رہ سکے۔
Comments
Post a Comment