گلگت۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو یکم ستمبر تک ڈیڈ لا ءین دے دیا




گلگت۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو یکم ستمبر تک ڈیڈ لا ین دے دیا

گلگت ( ثاقب عمر ) عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھر نے سے خطاب کرتے ہو ئے چیئر مین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت غلط ثابت کر دے میں ملک بدر ہو جا ﺅنگا ، میں یہ ثابت کر سکتا ہو ں جس اسمبلی کے موجودہ ممبران ممبر بنے ہیں یہ اسمبلی ہی غیر آئینی ہے ہمیں حقوق دیئے بغیر سی پیک منصو بہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ہے ،چارٹر آف ڈیمانڈ پہ عمل کے لیئے آج کا احتجاج کیا گیا ہے اگر اس احتجاج کو حکومت نے اخباری بیانات کے زریعے رد کر نے کی کو شش کی تو 31اگست کو عوامی ایکشن کمیٹی حکو مت کو کبھی بھی چین سے رہنے نہیں دے گی ، ہماری امیدیں ان نا اہل حکمرانوں سے اب ختم ہو چکی ہیں لہذٰا ہم چیف آف آرمی سٹا ف سے مطا لبہ کر تے ہیںن کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے ان جا ئز مطالبات کے حل کے لیئے اقدامات کرے اور یہ بھی مطا لبہ کر تے ہیں کہ سی پیک کانفرنس میں عوامی ایکشن کمیٹی کو سٹیک ہو لڈر کے طورتسلیم کیا جا ئے اور چارٹر آف ڈیمانڈ کو سی پیک کانفرنس کا حصہ بنایا جا ئے ، دھر نے سے خطاب کر تے ہو ئے رکن قانون ساز اسمبل حا جی رضوان علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام خوش نہ ہوں تو سی پیک بھی ناکام ہو گا ہم کو صرف اب تک دھو کے سوا کچھ نہیں ملا ہے جتنے بھی پاور پرا جیکٹس ہیں ان کو سی پیک منصو بے میں شامل کیا جائے ، ٹیکس فر ی زون قرار دیا جائے ، منرلز پالیسی 2016کو مسترد کر تے ہیں اور لیز کا اختیا رگلگت بلتستان منتقل کر دیا جائے عوامی ایکشن کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ کو من و عن حکومت تسلیم کر لے یہ عوامی مفاد پہ مبنی ڈیمانڈ ہے جس سے انحراف کر نا حکومت کے لیئے باعث موت ہو گی ،دھر نے سے خطاب کر تے ہو ئے سید یعصب الدین نے کہا کہ ہم اب سب سے پہلے گلگت بلتستان کا دفاع کر ینگے پھر پاکستان کا دفاع کر ینگے ہم کسی بھی ایکشن پلان سے ڈرنے والے نہیں ہیں ایکشن پلان حکومت پاکستان کے معاشی دھشت گرودں کے خلاف لگا ئے جا ے جو ملک کو کھو کھلا کر رہے ہیں اور جی بی میں بھی اپنے ایجنٹ لگا ئے ہیں جو اپنے آقاﺅں کو گلگت بلتستان کے عوام کا بجٹ چورا کر پیش کر رہے ہیں ، دھر نے سے خطاب کر تے ہو ئے کر یم خان کے کے ، ایم ڈبیلو ایم کے غلام عباس ، جماعت اسلامی کے نظام الدین ،بی این ایف کے صفدر علی ، پی ٹی آئی کے حشمت اللہ ضلع غذر عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماءاسلم انقلابی و موسیٰ مدد اور دیامر سے انبیاءقریشی ودیگر نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کو بھو کا مارنا چا ہتی ہے ہزاروں بے روز گار فٹ پاتھوں پہ ٹھو کریں کھا رہے ہیں اور حکمران طبقہ عیاشیو ں میں لگا ہو ا ہے ، گلگت بلتستان سے وفاقی 37فیصد کو ٹے کو فری طور پر ختم کیا جا ئے اور مقامی لوگوں کو تر جیح دی جائے ، ٹیکسز کا نفاز سمیت خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں کی بند ربا نٹ کو بند کر دیا جا ئے گلگت بلتستان کے حدود تنازعات کو فری طور پر حل کیا جا ئے ، اور عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کیا جا ئے ۔

Comments