جگلوٹ سئی ،بالااور جگلوٹ پائن میں لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا
گلگت(عامر خان ملاخیل) جگلوٹ سئی ،بالااور جگلوٹ پائن میں لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کی دورانیہ 16گھنٹے تکپہنچی ہے ۔واپڈا کے ملازمین ڈیوٹی سے غائب ہونے لگے۔عوام نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے انتظامیہ یہاں کا دورہ کرے اور دفاتر میں ملازمین کی حاضری چیک کریں۔عوام جگلوٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جگلوٹ میں کوئی ہسپتال ابھی تک نہیں بنا یا گیا۔ دیکھاجائے تو جگلوٹ میں آبادی کافی زیادہ ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی ہسپتال نہیں ہے۔ڈسپنسری میں کوئی خاص نظام علاج نہیں کیا جارہا ہے ۔جگلوٹ کے عوامی حلقوں کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ اگر کوئی امرجنسی کیس واقع ہوجائے تو مریض کو گلگت لے جایا جاتا ہے اور گلگت پہنچنے تک مریض کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے ۔ڈسپنسری میں ادویات بھی میسر نہیں ہیں ۔عوام جگلوٹ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے اپیل کیا ہے کہ وہ انکے مسائل کو جلد حل کرے ۔
Comments
Post a Comment