عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو اٹھارہ گھنٹوں کی ڈیڈ لاءین دے دیا


عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو اٹھارہ گھنٹوں کی ڈیڈ لاءین دے دیا

گلگت( نمائندہ خصو صی) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے انتظا میہ اور حکومت کو اٹھا رہ گھنٹوں کی ڈیڈ لا ئین دی اور گرفتار رہنماﺅں کو رہا کر نے کے ساتھ چارٹر آف ڈیمانڈ پہ عمل در آمد کیا جا ئے اور تحفظات دور کیئے جا ئیں۔عوامی اےکشن کمےٹی کا ہنگامی اجلاس زےر صدارت مولانا عبد السمےع مقامی ہوٹل مےں منعقد ہوا۔ اجلاس مےں امامےہ کونسل کے ممبران حاجی محمد تقی، محمد افضل، جبکہ اہلسنت کی جانب سے مفتی نعےم، اےم ڈبلےو اےم کے ڈاکٹر علی گوہر، اسلامی تحرےک کے اختر حسےن ، جماعت اسلامی کے جہانزےب انقلابی،محمد اسماعےل امےر جماعت اسلامی ضلع دےامر ، سمےت وکلاءبرادری نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد السمےع نے کہا کہ 18 گھنٹوں تک انتظامےہ اور حکومت کو وقت دےتے ہےں کہ وہ فوری طور پر عوامی اےکشن کمےٹی کے چےئر مےن مولانا سلطان رئےس اور فدا حسےن کو رہا کر دےں اور دےگر تمام افراد سے غداری سمےت دےگر مقدمات کو ختم کر دےں ہم نے طلم بہت سہا اب مزےد ظلم کی گنجائش نہےں ہے ہمےں مجبورکےا گےا تو تمام اضلاع کے ساتھ رابطہ کر کے پورا جی بی کو جام کر دےا جائے گا۔ اس سے قبل عوامی اےکشن کمےٹی کے ذمہ داران نے مولانا عبدالسمےع کی سر براہی مےں امامےہ کونسل کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کی اہلسنت کے اکابرےن کے ساتھ بھی ملاقات کی اورتمام سےاسی ،سماجی،قانون دان رہنماﺅں سے بھی ملاقات کر کے سب کو اعتماد مےں لے لےا اور تمام سےاسی، سماجی، قومی، مذہبی رہنماﺅں نے عوامی اےکشن کمےٹی کی کال پر لبےک کہنے کی ےقےنی دہانی کرائی گئی جس پر 18 گھنٹے کا الٹی مےٹم حکومت کو دےا گےا اس کے بعد بھی رہا نہ کےا گےا تودما دم مست قلندر ہو گا۔ اور جو بھی نا خوش گوار واقع پےش آئے گا اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

Comments

Post a Comment