عوامی ایکشن کمیٹی کے شٹر ڈاءون ہڑتال کی تمام سیاسی مذہبی،سماجی،قومی،انجمن تاجران نے حمایت کردی

عوامی ایکشن کمیٹی کے شٹر ڈاءون ہڑتال کی تمام سیاسی مذہبی،سماجی،قومی،انجمن تاجران نے حمایت کردی


گلگت ( پ ر ) عوامی ایکشن کمیٹی غریب عوام کی حقیقی تر جمان ہے امام جمعہ والجماعت اہلسنت قاضی نثار احمد ، ایکشن کمیٹی نے آج تک بلاتفریق عوامی حقوق کی بات کی ہے عوام 15اگست کو شٹر ڈاﺅن میں بھر پور ساتھ دیںاور اپنے حقوق کے لیئے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کر یں جمعہ کے خطبے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اب تک گلگت بلتستان میں قیام امن کے ساتھ عام آدمی کے حقوق کے لیئے عوام ایکشن کمیٹی نے جو کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے 15اگست کے شٹر ڈاﺅن ہرتال میں مکمل تعاون کیا جا ئے گا ۔امام جمعہ ولجماعت مسجد امامیہ آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے عوام خود اپنے جائز قانونی اور ناسانی حقوق کے لیئے میدان میں آئیں اور عوامی ایکشن کمیٹی کا مکمل ساتھ دیں 15اگست کے شٹر ڈاﺅن ہڑتال میں عوام بھر پور تعاون کریں اور اس شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی مکمل حمایت کر تا ہو ں اورایکشن کمیٹی پہ مکمل اعتماد کر تا ہوں جمعہ کے خطبے میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سمیت دیگر جائز حقوق کے لیئے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔دنیور امامیہ مسجد کے امام شیخ مرزاہ علی نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے 15تاریخ کے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی مکمل حمایت کی اور عوام سے بھر پور تعاون کر نے کی بھی اپیل کی ہے ،مولانا خلیل قاسمی نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ 15تاریخ کو عوام اپنے حقوق کے لیئے عوامی ایکشن کمیٹی کے طرف سے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کو کامیاب بنائیں ،مولانا عبدالسمیع نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے 15تاریخ کے شٹر ڈاﺅن ہڑتاک کی حمایت کیااور عوام سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ،ضلع غذر سے مولانا فرمان نے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کر تے ہو 15اگست کو شٹر ڈاﺅن ہڑتال میں مکمل ساتھ دینے کے لیئے عوام سے اپیل کی ہے ہنزہ نگر سے شیخ موسیٰ کریمی نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی کا مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اب بچہ بچہ اپنا حق جاننا چا ہتا ہے پندرہ اگست کو پورا ہنزہ نگر جام ہو گا عوامی ورکرز پارٹی نے بھی ہنزہ سے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور قدم سے قدم ملا کر ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ،انجمن تاجران، جمز اینڈ منرلز ایسو سی ایشن سمیت ہو ٹل انڈسٹری کے ذمہ داران نے بھی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سکردو سے شیخ حسن جعفری نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی ، جمیعت علماءاسلام ، آل پاکستان مسلم لیگ ،بی این ایف ، پی ٹی آئی ، ایم ڈبلیو ایم ، اسلامی تحریک وکلاءسمیت ہنزہ سے مسگر یوتھ ، چپورسن یوتھ نے بھی اس ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا اور اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیئے مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے ۔عوامی ایکشن کمیٹی کا مزید ہڑتال کو بہتر بنانے کے لیئے رابطہ مہم کا آغاز کیا ہے اور 15اگست کوشعوری ریلی کا انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے جو گھڑی باغ سے شروع ہو کر پورے شہر میں چلے گی اور دنیور سے ہو تے ہو ئے واپس گھڑ باغ کے مقام پہ اختتام ہو گی اس دوران عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولا نا سلطان رئیس نے جی بی کے عوام سے اپیل کیا ہے کہ وہ پندرہ اگست کو عوام بتلا دیں کہ ہم اپنے حقوق کی پرکھ رکھتے ہیں اس بار عوامی ایکشن کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ کے آخری نقطے کے عمل تک چین سے نہیں بیٹھے گی جن جماعتوں کے ساتھ رابطہ نہیں ہو سکا ہے وہ اپنا قومی فریضہ سمجھ کر اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیئے ایکشن کمیٹی کا ساتھ دیں۔

Comments