راءکے ایجنٹ تو جعفراﷲ کے قائد ہیں شواہد شگر مل میں بر آمدہوئے ہیں.پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل



راءکے ایجنٹ تو جعفراﷲ کے قائد کے شگر مل میں بر آمدہوئے ہیں.پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل

گلگت ( پ۔ر )پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری اخباری بیان میں جعفراﷲکے بیان کے رد عمل میں کہا کہ امجد حسین ایڈوکیٹ کی مقبولیت سے جعفراﷲحواس باختہ ہو چکے ہیں اور اوٹ پٹانگ بیانات دے رہے ہیں۔ راءکے ایجنٹ تو جعفراﷲ کے قائد کے شگر مل میں بر آمدہوئے ہیں ۔ امجد حسین ایڈوکیٹ جس وقت سینیٹرز کو بریفنگ دے رہے تھے ،اس وقت جعفراﷲسی ایس کانفرنس روم کے دروازے پر چوکیدار کے فرایض سر انجام دے رہے تھے۔ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ایک چوکیدار بھرتی نہ ہونےکی صورت میں اسمبلی میں پھٹ پڑے تھے۔ اب صوبائی حکومت نے سنیٹرز کے چوکیداری کی ذمہ داری جعفراﷲ کو سونپی تھی۔ جعفراﷲکو گلگت بلتستان کی آئنی حیثیت او ر سی پیک منصوبے کے بارے میں کچھ علم نہیں رکھتے ہیں۔ سینیٹرز کے سامنے جعفراﷲ کی حیثیت خطے کے عوام کے تحفظات سے آگاہ کرنا نہیں بلکہ ان کے چوکیدارکے فرائض سر انجام بھی دینا تھا ، جو کہ اس نے بخوبی سر انجام دیا ۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی قیادت نے سی پیک کمیٹی اراکین کے سامنے کھل کر عوام کا موقف پیش کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سی پیک کے خلاف نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کا موقف سی پیک منصوبے سے قبل گلگت بلتستان کی آئنی حیثیت کا تعین اور گلگت بلتستان کے عوام کے حق ملکیت سمیت سی پیک میں گلگت بلتستان کا واضح حصہ شامل ہے۔جعفراﷲ جیسے نام نہاد افراد کے غلط پروپگنڈوں کی وجہ سے اب تک سی پیک میں گلگت بلتستان کے حصے میں گرد غبار اور دھوے کے سوا کچھ نہیں رکھا گیا ہے۔ 

Comments