ہمیں حقوق سے محروم رکھنا حکومت کے لیءے خد کشی کے مترادف ہو گا۔ شیخ شبیر ھکیمی
گلگت ( نمائندہ خصو صی) عوامی ایکشن میٹی ہنزہ نگر کے رہنمائشیخ شبیر حکیمی نے شٹر ڈاﺅن ہڑ تال کے دوران نگر علمدار چوک کے مقام پہ خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان تجارتی لحاظ سے گپورے ایشیاءکا گیٹ وے ہے اورسی پیک میں کی تعمیر کی صورت میں سب سے ذیادہ یہی خطہ متا ثر ہو رہا ہے لہٰذا متنازعہ خطے کی بناپر گلگت بلتستان کو اقتصادی راہداری میں تیسرے فریق کے طور پر نمائندگی دی جائے بصورت دیگر عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیئے کسی بھی قر بانی سے دریخ نہیں کرینگے اگر عوامی مطالبات تسلیم نہیں ئے گئے تو پہلے سے زیادہ نہ رکنے والے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جا ئے گا ۔ گندم کی بوریوں میں کٹوتی اور بے جا ٹیکسز ہر گز برداشت نہیں کرینگے گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کر نا حکمرانوں کے لیئے خود کشی کے مترادف ہو گا ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کیا جائے اور عوام کے فلاح و بہبود کے لیئے حکومت عملی سطح پر کام کرے ۔
Comments
Post a Comment