ضمنی انتخابی معرکہ ۔۔۔شاہ سلم خان سے شاہ سلیم خان تک


پچھلے سال کیگلگت -بلتستان کے طول و عرض میں یہاں کے قانون ساز اسمبلی کے لئے ہونے والے دُوسرے عام انتخابات کے بعد وہاں سے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے اکثریتی رائے سے جیتنے والے عوامی نمائندے جنابمیر غضنفر علی خان صاحب کو گلگت -بلتستان کے نئے گورنرکی حیثیت سے اِس اہم عہدے پر براجمان ہونے کی وجہ سے یہاں سے اُن کی جیتی ہوئی نشست چونکہ فوراً ہی ،بتقاضائے قانون ،خالی ہوچکی تھی ،اور اُس پر دُوبارہ عوام (Electorate) کے پاس جانے کی ضرورت پڑی تھی۔ اِس لئے اب ایک سال کے بعد ۔۔۔اور وہ بھی بار بار اِلتواء کا شکار ہونے کے بعد اور بہ مشکل ،اور مدِمقابل کے اور مضبوط اُمیدوار جناب عبید اللہ بیگ صاحب کے مطابق تو جنرل راحیل شریف صاحب سے گلگت میں جنرل صاحب موصوُف کے حالیہ دورہ گلگت کے دوران اُن کو گزارش کرنے پر اور اُن کی یقین دہانی پر، اوراس سے قبل دیگر امیدواروں کی جانب سے بھی پُر زور اصراراوربعد میں مشترکہ دھرنے کی کامیابی کے بعد بالآخر ۱۰ ستمبر کو یہ ضمنی اِنتخاب اپنے منطقی اِنجام کو جا پہنچ پا سکا۔ چلیں شکر ہے اور بقول شاعرؔ کفرُ ٹوٹا خد ا خدا کرکے کے مصداق ۔عوامی نمائندگی کے اِس دَنگل پر سب یعنی ہر خاص و عام کی نظریں لگی ہوئی تھیں۔چھ اُمیدوارپچھلے ہفتے کے دِن سے ۲۴ گھنٹے پہلے تک بڑے زور و شور اور شد و مد سے اپنی اپنی مہم چلانے میں دِن رات مصروفِ عمل تھے۔اور حسبِ روایت دو اچھی اور اہم باتیں یہ ہیں کہ ماسوائے پرِنٹ شدہ پوسٹر، بینر اورکاغذی تشہیری مواد کے ،مہم کے لیے دیواروں پر اور مکانات اور دوکانات پر رنگ رو غن سے نعرے اور فقرے جملے نوشتہ نہیں دکھائے دئے۔اور دُوسری اہم بات اور امتیازی نُکتہ یہ رہا کہ، اللہ کا پھر اِحسان ہے ،کسی بھی قسم کا شور شرابا ور ناخوشگوار واقعہ رُونماتو نہیں ہوا۔ حالانکہ کامیاب اُمیدوار جناب شاہ سلیم خان (شاہزادہ سلیم ) صاحب کے مدِمقابل اُمیدواران کا یہ الزام ہے کہ حکومتِ وقت کی طرف سے سیکوریٹی کے اچھے اِنتظامات تو تھے ،لیکن بقول اُن کے ، اُن امیدواروں کے پاس اور فیس بُک پر بھی ایسی video clips اور تصویریں ہیں جن میں تو میر صاحب بالائی ہنزہ میں خود بنفسِ نفیس آخری راتوں کی تاریکیوں میں گاؤں کی گلیوں میں لالٹین لیے پھر رہے ہیں اوراُن کے خاص بندے بھی مہم چلاتے ہوئے نظر ٓرہے ہیں ۔اِس کے علاوہ صوبائی حکومت پر بھی اور خاص طور پر محترم جناب وزیر اعلیٰ صاحب پر بھی یومِِ انتخاب سے چند دن پہلے ہی حلقے میں آنے اور مہم سے متعلق کام یا باتیں کرنے کی خبریں بھی مدِمقابل امیدواروں کے حلقوں میں گردش کر رہی ہیں۔ پولنگ سے قبل اور بعد کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق تو اخبارات میں اور TVپر بھی ویسے بھی آئے دن خبریں عوام و خواص کو ملتی رہی ہیں۔ اِس مضمون کا اہم مقصد پس منظر کے متعلق تھوڑا بہت بحث کرنااور کچھ اہم عوامل کی نشاندہی کرنا مقصود ہے ،کیونکہ نہ صرف گلگت-بلتستان کے عوام کی نظریں ہی بلکہ ملکی سطح پر اس ضمنی اِنتخاب پر جمی ہوئی تھیں۔ تو ایسے میں کچھ تجزیہ کرنا بہتر ہوگا۔

قبل از این ،ایک اہم گزارش کرتے چلیں کہِ ان خیالات سے نہ کسی کی دِل آزاری مقصود ہے اور نہ کوئی طنز یا غیر ضروری لطیفے سنانے کا مطلب ہے، جیسے آم طور پر اور اکثر دیکھا جاتا ہے کہ وہی اور جیسے بقول حکیمُ الامت واحد مطلوُب و مقصوُدِ مومن ہوں۔ راقم کے گزشتہ جتنے بھی کالم شائع ہوئے ہیں اور پڑھے گئے ہیں یا TVپر لیکچر ہوں اور یا بین الاقوامی نوعیت کے بھی اِنتہائی اہم عوامی اجتماعات میں سٹیج پر انگریزی میں بھی بطور اینکرپرسن کی بلا معاوضہ اور فی الفور اور فی البدیح Anchoringاور Presentations ان میں سے کسی ایک میں بھی آج تک ،اللہ کا کرم ہے ،کوئی ایک بات ایسی نہیں ہوئی ہے، جس سے کوئی مقامی، غیر مقامی ،غیرملکی یا ملکی VVIPمہمان ناراض ہوا ہو ، بلکہ اِنتہائی اچھا تاثر لے کر گئے ہیں۔بلکہ کئی شیلڈز اور اعزازات سے نوازا گیا ہے، جس کے لئے راقم مشکور و ممنون ہے۔

سب سے پیش تر بات کرتے ہیں وفاق میں حکمران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار کی جو موجودہ گورنر جناب میر غضنفر علی خان صاحب کے بڑے فرزند ہیں اور جنہیں با لآخر کا میا بی نصیب ہوئی ہے، اُن کو اولاً مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ راقم نے پچھلے سال میر صاحب کو گو رنر بنائے جانے پر فوراً ہی ایک کالم لکھا تھا اور اس پر عوام کا ردِعمل کافی اچھا خاصا تھا کیونکہ اس میں تاریخی اورخاندانی پس منظر کو پیش کرنا تھا نہ کہ تاریخی طور پر میر صاحب کے خاندان کے جدِ اعلٰی کے محسن ہونے کے حساب سے تھا ،حالانکہ عیاش لُم عیاشو(The One Who Descended from the Sky)یا آسمان سے اُترا شہزادہ کے تاریخی حوالے سے خود میر صاحب ہی سُکوین یعنی برادری کا بندہ کہتے ہیں۔ کیونکہ جب کہ آج کے اِس جدید دور میں ہی عظیم دُختر مشرق بینظر بھٹو جسیی عظیم راہنما کو قتل کیا جاتا ہے ،تو اُس قدیم دور میں نُوری بخت نامی ایک خاتون حکمران کو بالفرض محال قتل کرکے تختِ شاہی پر قبضہ کرنا کیا مشکل ہوتا ہوگا۔یعنی اُس وقت کے نگران حکمران اور وزیر چوشائگ بوٹو نے ایسا نہی کیا ، بلکہ میر صاحب کے جدِ اعلی ٰ کو ہی کمسنی کے باوجود ہی تخت پر بٹھایا اور اس شہزادے کو جس کا اصل نام میور تھم تھا ،آسمان سے اُترا شہزادے کے نام سے مشہور کیا، جو اپنے خاندان کا ہی تھا۔اور اس کی نسل اب تک ہنزہ میں قبیلہ بُرونگ کے علاوہ چترال تا شمشال ، غذر، استور اور نگر میں بھی آج تک آباد ہے۔گلگت اور استور میں اِس خاندان کو رونو یا رانا کہا جاتا ہے۔یہ سب قریبی خونی رشتے میں منسلک ہیں۔

اب کے بار میر صاحب اور ان کے خاندان کی تعریف کے ساتھ اُن سے کچھ حجتی گِلے شکوے کرنے ہیں۔کیونکہ اُس تعریفی کالم کے بعد راقم نے نہ اُن سے کوئی ملاقات کی ہے اورنہ کوئی نوکری مانگی ہے، جیسا کہ عام طور پر ہوتا ہے۔اورحالانکہ اِس کا تقاضا کیا بھی جاسکتا تھا۔کہ کم از کم مجھے میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہی فلاں ٹی وی نیوز چینل میں سینیئر اینکر پرسن لگوادو غیرہ ہ غیرہ۔اگر کہا

Comments