گلگت.عوامی ایکشن کمیٹی سی پیک میں حصہ سمیت اپنے مطالبات کے حل کیلئے بہت جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریگی.مولانا سلطان رئیس ،و دیگر نے پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس

 گلگت.عوامی ایکشن کمیٹی سی پیک میں حصہ سمیت اپنے مطالبات کے حل کیلئے بہت جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریگی.مولانا سلطان رئیس ،و دیگر نے پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس

 صوبائی حکومت نے اپنی نا کامی چھپانے کیلئے اپنی نالائقی چھپانے کیلئے جھوٹے مقدمات بنائے

عوامی ایکشن کمیٹی اپنے مطالبات اور چارٹر آف ڈیمانڈ سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی اور بہت جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریگی

سی پیک کانفرنس میں گلگت بلتستان کو کچھ نہیں ملا۔ جی بی کے صوبائی حکومت نے اپنی نا کامی چھپانے کیلئے اپنی نالائقی چھپانے کیلئے جھوٹے مقدمات بنائے۔ عوامی ایکشن کمیٹی سی پیک میں حصہ سمیت اپنے مطالبات کے حل کیلئے بہت جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس ، پروفیسر یاسف الدین، غلام عباس، جہانزیب انقلابی، فدا حسین و دیگر نے پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سی پیک کانفرنس کو نا کام بنانے کیلئے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے۔ حکومت چاہتی تھی کہ ہم پر مقدمات درج کر کے ہمیں اشتعال دلائے مگر ہم نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی احتجاج کی کال نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ جس دن سی پیک کے حوالے سے گلگت میں کانفرنس ہو رہی تھی اسی دن گوادر میں یہ کانفرنس ہوئی مگر وہاں سب کچھ دیا گیا لیکن جی بی کو نظر انداز کیا گیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی تمام سیاسی مذہبی و قومی جماعتوں پر مشتمل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر جی بی کے مشترکہ مسائل کیلئے ملکر جدو جہد کر رہے ہیں اور ہم نے ہی جی بی میں حقیقی امن قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے لیکن ہم با عزت بری ہو گئے کیونکہ ہم حق پرتھے لیکن عوامی ایکشن کمیٹی اپنے مطالبات اور چارٹر آف ڈیمانڈ سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی اور بہت جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔ صوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان کا غلط استعمال کر رہی ہے اور اس کا سیاسی استعمال کر رہی ہے۔ جی بی کی نمائندگی کرنے کی بجائے کرپشن ار لوٹ مار میں لگی ہوئی ہے اور گندم کی قیمتوں کا تعین بھی اپیکس کمیٹی کے ذریعے کروا کر جی بی کے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔ نام نہاد صوبائی حکومت عوام اور اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتی تھی مگر ہم نے اس کو نا کام بنایا اور اپنے حق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، بہت جلد اگلا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

Comments