مسلکی خول سے نکل کر ایک قوم بن کر کام کر نا ہو گا تب ہی ہم اپنے جائز حقوق حاصل کر سکتے ہیں. قاضی نثار احمد

مسلکی خول سے نکل کر ایک قوم بن کر کام کر نا ہو گا تب ہی ہم اپنے جائز حقوق حاصل کر سکتے ہیں. قاضی نثار احمد

 گلگت بلتستان سے بے روز گاری کے کاتمے ، امن و امان ، سمیت بنیادی قانونی حقوق کیلیئے ہمیں اپنی ما ضی کی تلخیا ں بھلا نی ہو نگ

 . آئیندہ کے لائحہ عمل کو عوامی رابطہ مہم کے ساتھ ہی طے کیا جا ئے گا


گلگت ( نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان سے بے روز گاری کے کاتمے ، امن و امان ، سمیت بنیادی قانونی حقوق کیلیئے ہمیں اپنی ما ضی کی تلخیا ں بھلا نی ہو نگی اور مسلکی خول سے نکل کر ایک قوم بن کر کام کر نا ہو گا تب ہی ہم اپنے جائز حقوق حاصل کر سکتے ہیں ۔ ہم انڈیا کی ہرزہ سرائی کی بھر الفاظ میں مزمت کر تے ہیں ایسے وقت میں میں ہم پاک فو کے شا نہ بشا نہ کھڑے ہیں اور ملک خداد پاکستان کی سالمیت کے لیئے کسی بھی قسم کی قر با نی سے دریخ نہیں کرینگے ۔ ہم نے اپنے صفو ں میں بھی نظر رکھنی ہے کہ کو ئی ایسا فرد تو ہمارے درمیان نہیں ہے جو عوامی ایکشن کمیٹی کو بد نام کرانے کی کوشش کر رہا ہے سب سے پہلے ان افراد کی سرکوبی عوامی ایکشن کمیٹی کے پہ فرض ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار امام جمعہ والجماعت مولانا قاضی نثار احمد نے عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ مولانا سلطان رئیس کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران نے قا ضی نثار احمد سے ملاقات کی اورملاقات میں عوامی ایکشن کے ساتھ تعاون کر نے پر انجمن امامیہ کے رہنماء سید یعصب الدین ،تحریک اسلامی کے رہنما ء اختر حسین ، راجہ نا صر ، سید ذولفقار ، نظام الدین ، فاروق احمد ، محمد علی شاہ نے شکریہ ادا کیا اور مزید عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پہ عمل در آمد کے لیئے سر پرستی اور رہنمائی کی اپیل کی جس پہ قاضی نثار احمد نے کہا کہ ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں آئیندہ بھی مکمل ساتھ دینگے ۔ ہمیں پی پی پی شک ہو تا ہے جنہوں نے اس اجتماعی پلیٹ فار م سے راہ فرار اختیار کر نے کی کوشش کی جو کہ قومی مجر م ہیں ساتھ جو بھی جماعت قومی مفاد کا سودا کرے گی وہ گلگت بلتستان کے غصب حقوق کی ذمہ دار ہو گی ۔ ہم نے پاکستان کے ساتھ الحاق بہت پہلے کیا اب پاکستان نے ہی کشمیر کے ساتھ نتھی کر کے رکھا ہوا ہے تو اب سبسڈیز بھی یہاں کے عوام کا حق ہے ۔ سب سے اہم مسئلہ ٹیکس کا ہے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون اور کسٹم فری زون بنا یا جائے اور سوسست کسٹم بیرل کو بصری منتقل کر دیا جا ئے تا کہ عوام کو بھی فا ئدہ ہو ۔ ہم نے اب تک مملکت پاکستان کی بقاء کے لیئے قر با نیاں دی ہیں آئیندہ بھی دیتے رہنگے ساتھ ہی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے ۔ جس پہ مولا نا سلطان رئیس نے قاضی نثار احمد کا شکر یہ ادا کیا اور مزید عوامی حقوق کی جدو جہد کو تیز کر نے کے ساتھ عوام سطح پہ کام کر نے کا کہا اور آئیندہ کے لائحہ عمل کو عوامی رابطہ مہم کے ساتھ ہی طے کیا جا ئے گا ۔ 

Comments