سٹی پولیس نے مقامی ہوٹل سے مشکوک شخص کو بوگس کرنسی سمیت گرفتارکرلیا
مخبرکی اطلاع پر رحمان ولدمحمد خان ساکن گاشو جگلوٹ کو گرفتارکرلیاگیاہے
گلگت(نیوزرپورٹر) سٹی پولیس نے گلگت شہرکے مقامی ہوٹل سے ایک مشکوک شخص کو گرفتارکرلیا۔ ذرائع کے مطابق مخبرکی اطلاع پر رحمان ولدمحمد خان ساکن گاشو جگلوٹ کو گرفتارکرلیاگیاہے۔ مذکورہ ملزم کی عمرچالیس سال کے قریب بتائی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم کے قبضے سے بوگس کرنسی جو ہزاروں روپے میں ہے برآمدہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم سے تین اوریجنل شناختی کارڈاور شناختی کارڈکی بڑی تعداد میں فوٹوکاپیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے ملزم سے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔
Comments
Post a Comment