نیشنل ایکشن پلان کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر گہری نظر رکھی جائے اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، آئی جی پی
گلگت بلتستان کے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر موثر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور اضلاع اپنے اپنے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سختی سے چیکنگ جاری رکھیں
گلگت( عامر خان ) ملک دشمن عناصر کو سی پیک کا منصوبہ کھٹک رہا ہے لہذا محرم الحرام کے دوران حفاظتی اقدمات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائنیگے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ ظفراقبال نے محرم کے دوران سیکورٹی کے حوالے سیمنعقدہ ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جی بی پولیس کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر گہری نظر رکھی جائے اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔علام اکرام ، مساجد بورڈ کے ممبراں اور ویلجکمیٹیوں کے ساتھ رابطوں کو مذید بڑھائیں ۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور وڈیوز کے ذریعے مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کی جائے۔ گلگت بلتستان کے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر موثر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور اضلاع اپنے اپنے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سختی سے چیکنگ جاری رکھیں۔ شاہراہ قراقرم پر موجود پولیس چوکیوں اور پیڑولنگ ٹیموں میں مذید اضافہ کیا جائے۔اجلاس میں آئی جی پی نے کہا کہ اطلاعات کی بروقت ترسیل اور وصولی کے لئے اضلاع کمیونیکشن کے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے لئے ٹریفک پولیس اپنا ٹریفک پلان مرتب کرے۔میٹنگ کے دوران تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے محرم کے دوران کئے گئے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے پولیس سربراہ کو بریفنگ دی ۔ جس کے تحت گلگت کے 139امام بارگاہوں، سکرود 153، گانچھے 285، شگر116، غذر 3، استور60 ، نگر100 اور ہنزہ 9کے امام بارگاہوں میں مجالس منعقد ہو نگی۔ جن کی سیکورٹی کے لئے پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔ میٹنگ کے آخر میں ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ تمام جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے اختتام پذیر ہو نگے۔ اُنہوں نے کہا کہ مقامی انتطامیہ اور سیکورٹی اداروں کے باہمی تعاون سے جی بی کے مشالی امن کو برقرار رکھا جائے گا۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی کرائم صابر احمد، اے آئی جی اسپیشل برانچ مرزا حسن ، اے آئی جی فرمان علی، انچارج سی ٹی ڈی، ایس ایس پی عبدالرحیم اور سی پی او کے تمام اے آئی جیز نے شرکت کی۔
Comments
Post a Comment