سکندر زمان نامی شخص میڈیاکے پاس اپنے فریاد لیکر پہنچا


سکندر زمان نامی شخص میڈیاکے پاس اپنے فریاد لیکر پہنچا

غذر(عامرخان)تحصیل اشکومن کے ایک غریب اور لاچارسکندر زمان نامی شخص میڈیاکے پاس اپنے فریاد لیکر پہنچا ۔انہوں کے کہا کہ میری بہن کو سر کی بیماری لاحق ہوئی ہے۔میں نے اپنے تمام زمین اور جائیداد بیج کر اپنی بیٹی کی علاج کیلئے لاہور تک لے گیا وہاں پر تین سے چار آپریشن ہو گئے لیکن میری بہن ٹھیک نہیں ہوئی،گلگت سٹی ہسپتال کشروٹ میں بھی ایک آپریشن کیا گیا پھر بھی کوئی فرق نہیں ہوئی۔انہوں نے امید بھری الفاظوں میں کہا کہ میں نے سب کچھ اپنی بہن کی علاج کیلئے خرچ کیا ہے۔اب نہ میرے پاس کوئی پیسے ہیں اور نہ ہی ذمین جائیداد رہ گئے ہیں۔میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت مجھے معالی امداد کریں یا میری بیٹی کی سرکاری علاج کیلئے کوئی حل نکالے تاکہ میری بیٹی جلد ٹھیک ہوجائی۔

Comments