کی 151اسامیوں کو فوری مشتہر کرنے کی ہدایتEPI
تمام محلوں ، سکولوں اور گھروں میں جا کر پولیو کے قطرے بچوں کو پالائیں فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی صوبے کے داخلی و خارجی مقامات پر بھی سفر کرنے والے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں
اگر کسی محلے تک ویکسنیٹرز کی ٹیم نہ پہنچے تو قریبی سنٹر میں اطلاع دیں یا ان کے بچوں کو قریبی مراکز تک پہچائیں، حفیظ الرحمن
گلگت ( جی بی رپورٹ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ ای پی آئی پروگرام کے پراجیکٹ کے 151 اسامیوں کو فوری مشتہر کر کے ویکسینیڑز کی بھرتیاں عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کو پولیو فری صوبہ ہونے پر حکومتی اقدامت کو سراہا ہے۔ گلگت بلتستان کو پولیو فری صوبہ برقرار رکھنے کے لیے وزیراعلیٰ نے ای پی آئی پروگرام کے متعلقہ آفیسران اور سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ تمام محلوں ، سکولوں اور گھروں میں جا کر پولیو کے قطرے بچوں کو پالائیں ۔ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے داخلی و خارجی مقامات پر بھی سفر کرنے والے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ والدین بھی پولیومہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ۔ اگر کسی محلے تک ویکسنیٹرز کی ٹیم نہ پہنچے تو قریبی سنٹر میں اطلاع دیں یا ان کے بچوں کو قریبی مراکز تک پہچائیں اور بچون کو پولیو کے قطرے پلائیں تا کہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھ سکھیں ۔ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا نے اور صوبے کو پولیو فری برقرار رکھنے کے لیے 26 ستمبر سے مہم کا آغاز ہوگا جس کا افتتاح وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کرئینگے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ای پی آئی پروگرام کے آفیسر اور محکمہ صحت کے دیگر آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Comments
Post a Comment