معاذگلگتی اور ان کی درجنوں ساتھویوں کا تحریک انصاف میں شمولیت اختیار
بندربانٹ کو روکنے کے لئے آپس کے اخلافات ختم کرکے حفیظ الرحمن اور سابقہ کرپٹ حکمرانوں کا مقابلہ کریں
ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان
گلگت(نمائندہ خصو صی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرکے اس پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لئے حفیظ الرحمن اور اس کی ٹیم کو الیکشن میں کامیاب بنایا گیا ہے اور 2015کی الیکشن میں بے انتہاءدھاندلی گی گئی ورنہ 8سے 10 نشتیں ہماری تھی ،صوبائی حکومت سی پیک میں گلگت بلتستان کا حصہ دلوانے میں ناکام ہوچکی ہے اور انہیں اس لئے ہی مینڈیٹ ملا تھا ۔اتوار کے روز صوبائی سیکریٹریٹ ذولفقارآباد گلگت میں معاذگلگتی اور ان کی درجنوں ساتھویوں کا تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن صرف اپنے رشتہ داروں اور محلہ والوں کے علاوہ کسی کو بھی نوکری نہیں دیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اس کرپشن کے بازار اور نوکریوں کی غیر قانونی بندربانٹ کو روکنے کے لئے آپس کے اخلافات ختم کرکے حفیظ الرحمن اور سابقہ کرپٹ حکمرانوں کا مقابلہ کریں ۔ ہمیں شخصیات کے پیچھے نہیں بلکہ تحریک انصاف اور چیئر مین عمران خان کی نظریہ فالو کرنے کی ضرورت ہے ،بہت سے لوگ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کو جانتے ہیں اور عمران خان پوری دنیا کی جانی پہچانی شخصیت ہیں، ہمارے قائد عمران خان پاکستان کے خاطردنیا کے 8ویں امیر ترین شخص کی بیٹی کو طلاق دے دی ہے ۔سابقہ صدر تحریک انصاف ضلع گلگت فاوق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک کلرک کے سامنے بے بس ہیں اور اپنے ADPمنظور نہیں کرواسکتے ہیں ان سے ہیں کیا توقعات رکھنی چاہئے ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی دھڑا بندی نہیں ہے ہم سب ایک پیج پر جمع ہے اور تحریک انصاف کے پرچم کے سائے تلے ایک ہیں ۔اس موقع پر حلقہ 3کے رہنماءابرار بگورو ،تحریک انصاف کے سینئر رہنماءرحیم حیات، نئے شمولیت اختیار کرنے والے معاذ گلگتی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت کے بدھ توڑ کر ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے اورجب تک اس بدھ کو نہیں توڑا جائے گا گلگت بلتستان کو دنیا کی کوئی طاقت آئینی حقوق یا صوبہ نہیں بناسکتی ہے ۔اگر گلگت بلتستان کے تمام مسالک کے لوگ ایک ہوکر صرف 2گھنٹے کے لئے شاہراہ قراقرم کو بند کرینگے تو یہ پاکستان کا صوبہ بھی بن سکتا ہے اوریا ایک ریا ست بھی بن سکتا ہے ۔
Comments
Post a Comment