منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب دولت جان مٹھل کواحا طہ عدالت کے باہر سے ہی حراست میں لیکر انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا
منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب دولت جان مٹھل کواحا طہ عدالت کے باہر سے ہی حراست میں لیکر انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا
اسلام آباد ہا ئی کورٹ سے 24اکتوبر تک کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کروائی تھی
واضح رہے کہ دولت جان مٹھل ایک مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں اور مذکورہ اخبار کی اشاعت پہ بھی پابندی لگا دی گئی ہے
گلگت ( نمائندہ خصو صی ) منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب دولت جان مٹھل کوضما نت قبل از گرفتاری کے لیئے عدالت پہنچنے سےپہلے ہی پو لیس نے گرفتا ر کر لیا ۔دولت جان مٹھل نے اس سے پہلے اسلام آباد ہا ئی کورٹ سے 24اکتوبر تک کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کروائی تھی اور 24اکتوبر کو ضمانت کی تو سیع کے لیئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو نا تھا جبکہ مو قع پر موجود ڈی ایس پی تا ج الدین کی قیادت میں پولیس فورس نے احا طہ عدالت کے باہر سے ہی حراست میں لیکر انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا ۔زرائع کے مطابق پولیس آج ریمانڈ کے لیئے انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت میں پیش کرے گی ۔واضح رہے کہ دولت جان مٹھل ایک مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں اور مذکورہ اخبار کی اشاعت پہ بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔
Comments
Post a Comment