نیک نام کریم اور امجدایوب PTI میں شامل ہوگئے

جو بھی ووٹ مجھے ملاہے تحریک انصاف کی مرحون منت ہے عمران کا سوچ صرف کرپشن اور میرٹ کا ہے اس کے خلاس اپنی پارٹی میں بھی کوئی بھی خلاف ورزی کر تا ہے اس کا بھی احتساب کیا جا رہا ہے،راجہ جہانزیب


ہنزہ ( اجلا ل حسین ) پاکستان تحریک انصاف کو ہنز ہ میں ایک کامیاب وکٹ مل گئی ، نیک نام کریم آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان آمجد ایوب اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کر لیااس موقع پر ہنزہ میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر نگرانی شاندار جلسے کا اہتمام کیا جس میں گلگت بلتستان کے صوبائی صدر فتح اللہ کے علاوہ ممبر قانون اسمبلی راج جہانزیب ، سینئر رہنما جسٹس (ر) سید جعفر شاہ ، پی ٹی آئی ہنز ہ کے صدر عزیز جان اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد جلسے میں شریک تھے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی قیادت نے ایک قبل اور ایماندار سیاسی ورکر کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکبادی دے دیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر فتح اللہ خان نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور گورنر وقت کے فرعون بن چکے ہیںجن کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک سے دو ٹھیکدار جو وزیر اعلیٰ کے رشتہ دار ہیں جن کواپنی کچن کا ٹھیکہ بھی دیکر پاٹنر بن گیا ہے اوریہ ٹھیکدار پورے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بڑے منصوبوں پر قبضہ کر بیٹھے ہیں اور نہ صرف ٹھیکدار برادری بلکہ عوام گلگت بلتستان اس وقت ان کی غلط پالیسوں سے کرپشن کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نہ صرف سرکاری محکموں پر قبضہ کیا ہے بلکہ اپنی خلاف بیان لگانے والے اخبار ملکان کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے س کی ہم بھر پور الفا ظ میں مذمت کرتے ہے اور اس غلیظ حرکتوں پر خاموش نہیں رہے گے۔خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر فتح اللہ خان نے ہنزہ میں ایک شاندار پارٹی جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا حافظ حکومت کے برسر اقتدار آئے ہوئے پندرہ ماہ گزر گئے کرپشن کا ریکارڈ توڈ دیا ہے ترقیاتی کا روکے ہوئے ہے سرکاری اداروں میںمیرٹ کی پا مالی ہو گئی ہے بے روز گار نو جوان در پدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اسلئے پاکستان تحریک انصاف عوا م کو انصاف دلانے کے خاطر قائد پی ٹی آئی عمران خان آج یاں محمد نواز شریف کے خاندانی کرپشن کے خلاف کھڑ اہو ا ہے اور انشاللہ پاکستان تحریک انصاف عوا م گلگت بلتستان کو انصاف دلائے گی۔ انہوں نے نیک نا م کریم جوکہ بین الا قومی شہریت کے مالک ہے کو پی ٹی آئی میں شمولمت سے نہ صرف عوا م گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کے عوا م کی خدمت کریگا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی راجا جہازیب خاب نے خبا کہا کہ میر ے حلقے میں جو بھی ووٹ مجھے ملاہے پاکستان تحریک انصاف کی مرحون منت ہے عمران کا سوچ صرف کرپشن اور میرٹ کا ہے اس کے خلاس اپنی پارٹی میں بھی کوئی بھی خلاف ورزی کر تا ہے اس کا بھی احتساب کیا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر کارکن جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ماہ ہنز ہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں پی پی پی کے ٹکٹ کا حقدار نیک نام تھا مگر ان کے ساتھ جو ناانصافی ہو گیا پارٹی ڈسپلن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی تھی اج نیک نام کا فیصلہ وقت کی عین ضرورت ہیں۔ہم ان کی اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پاکستان کے نقشے میں گلگت بلتستان کا نشان نہیں آتا تب تک عوا م کو ٹھوکریں کھاتے رہے گے۔جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے نیک نا م کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا جیالہ تھا مگر ناانصافیوں کی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت کر لیا ہوں اور انشاللہ عوام کے حقوق حاصل نہ کر سکا تو ایک منٹ کے اندر اس پارٹی سے رخصتی ہو جاو گا۔انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا مقصد عوام کو فائدہ دلانے ہے نہ کہ ذاتی مفادات پاکستان تحریک انصاف کی عوا دوست پالسیوں کی بدولت اس پارٹی میں سمولیت کر چکا ہوں۔جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر ، سینئر رہنما جسٹس ۰ر) سید جعفر شاہ ، بر قانون ساز اسمبلی راجہ جہازیب خان نے پی ٹی آئی یں شمولیت نیک نام خان آزاد ا میدوار برائے ضنی انتخابات قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان ، آمجد ایوب و دیگر کو پھول کے ہار پہنا رہے ہیں۔ 

Comments