گلگت(چیف رپورٹر) گلگت کے رہائشی نوید حسین کو اڈیالہ جیل میں صبح4بجے
پھانسی دیدی گئی، میت آج گلگت پہنچ جائے گی۔9بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی
گاﺅ بارگو بالا میں تدفین ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق نوید حسین کو انسداد
دہشگردی عدالت گلگت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی جس کو چیف کورٹ اور سپریم
اپیلٹ کورٹ نے بر قرار رکھا۔ جبکہ سخت حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اڈیالہ
جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ تین دل قبل صدر پاکستان اور سپریم کورٹ آف
پاکستان سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد صبح4بجے پھانسی دیدی گئی۔
ورثاءنے میڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورننس آرڈر2009ءکے مطابق گلگت
بلتستان کے شہری رحم کی اپیل جی بی کونسل کے چیئر مین سے کرنے کا مجاز ہے
ہم نے اس حوالے سے عدالت اور حکومت کے دروازے کھٹکھٹائے مگر ہمیں انصاف
نہیں ملا۔ یاد رہے کہ گورننس آرڈر کے شق نمبر34کے تحت جی بی کے شہری وزیر
اعظم سے رحم کی اپیل کر سکتے ہیں۔یاد رہے نوید حسین پر اے ٹی اے جج کو
2006 میں قتل کرنے کا الزام تھا۔
Comments
Post a Comment