Fwo officer meet Chife minister Gilgit Baltistan Hafiz Hafeez ur rehaman

 گلگت (ایس یو ثاقب) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان خصوصاً گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس اہم منصوبے سے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع میسر آئینگے علاقے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان اور قائد عوام محمد نوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ملک تعمیر و ترقی اور معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہوا ہے بین القوامی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیراعلیٰ کیمپ آفس اسلام آباد میں سی پیک کے حوالے سے بنائی گئی پارلمانی کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر مشاہد حسین سید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سی پیک کے حوالے سے بنائی گئی پارلمانی کمیٹی کے چیئر مین اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے مابین ہونے والی ملاقات میں آئندہ سی پیک کے حوالے سے ہونے ولالے اجلاسوں میں گلگت بلتستان کی نمائندگی یقینی بنائی جائیگی جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شرکت کریں گے یا وزیراعلیٰ کی جانب سے سیاسی نمائندہ مقررکیا جائیگاجو سی پیک کے حوالے سے ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کریگا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے حوالے آئندہ سال جون میں بین القوامی کانفرنس کا انعقاد چائینہ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیااور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور سنکیانگ یونیورسٹی کے مابین سی پیک کے بارے میں ریسرچ اور چائینز لنگویج کے حوالے سے معاہدہ کرایا جائیگا۔ سی پیک کے حوالے سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی 14 ممبران قومی اسمبلی اور سینٹ کے 7ممبران پر مشتمل ہے۔

گلگت (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں معدنیات، پن بجلی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ان شعبوں کو فروغ دے کر صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوا م کی معیار زندگی کو بہتر بنائیگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بیلاروس کے وزیر صنعت سے  اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ اور وزیرصنعت بیلاروس کے مابین ہونے والی معلاقات میں آئندہ سال لاہور میں باہمی تعاون کمیشن کے مارچ میں ہونے والے اجلاس میں گلگت بلتستان اور بیلاروس کے ایک صوبے کے مابین معدنیات کے شعبے میں معاہدے پر دستخط کیے جائینگے۔ بیلاروسی وزیر صنعت نے گلگت بلتستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی جانب سے تعاون پر ان کا شکر یہ ادا کیا۔ بعد ازآں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن  نے ڈی جی FWO میجر جنرل محمد افضل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے ترجیحات میں شامل ہے گلگت بلتستان میں قراقرم ہائے وے کی دیکھ بال کا نظام FWO سنبھالے تاکہ قراقرم ہائے وے کی بروقت منٹنس یقینی بنایا جائے اور عوام کو بہتر سفر ی سہولیات میسر آسکیں۔

Comments