Karakorum International University're admiring students









گلگت ( پ۔ر)قراقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے وقعے میں پی پی پی اور (ن) لیگ کی طلباء ونگ کے ذمہ داران کی بہترین کا رکر دگی سے حا لات حد سے زیادہ خراب نہیں ہو ئے ۔ شہزاد حسین الہا می اور اسلم پرویز جو کہ اس وقت KIUمیں تھے نے فوری طور پر امن کا پیغام دیتے ہوئے اس واقعے کی مزمت کر تے ہو ئے طلبا ء کو مشتعل نہیں ہو نے دیا اور بر وقت اقدامات اٹھا نے پر مزید کو ئی بھی حا دثہ رونما نہیں ہو ا جس پر حالات قابو ہو نے کے بعد بھی انہوں نے بہترین کردار ادا کر تے ہو ئے تمام سیاسی جما عتوں کے طلبا ء ونگز سے رابطہ کر کے اس وقعے کی مزمت کی اور طلبا ء کو امن سے رہنے اور شر پسندوں کو بے نقاب کر نے کی تلقین کی ۔ برے کام کے لیئے سزا ہے تو اچھے کام کے لیے جزا بھی ہو نا چا ہیئے تا کہ حوصلہ افزا ئی ہو نے پر مزید بہترہ آئے گی اور ہر طا لب علم امن اور بھا ئی چا رگی کے لیئے کام کرے گا ۔ یو نیورسٹی کے متعدد طلباء وطالبات نے حکومت اور یو نیورسٹی انتظا میہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ ان نو جو انوں کی حو صلہ افزائی کی جا ئے سزا اور جزا کا نظام معاشرے میں ہو نے سے برا ئی کا خاتمہ ہو گا اور ایک بہترین معا شرہ پروان چڑھے گا ۔

Comments