گا ہکوچ.غذر میں 1122کا دفتر تاحال قائم نہ ہونا یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے .راجہ میر نواز میر
گا ہکوچ(بیورو رپورٹ) نوجوان سیاسی رہنماو امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ میر نواز میر نے کہا ہے کہ غذر میں 1122کا دفتر تاحال قائم نہ ہونا یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے لاکھوں ابادی والے اس ڈسٹرکٹ کو ہر وقت نظرانداز کیا جارہا ہے جبکہ غذر سے ابادی میں چھوٹے ڈسٹرکٹ میں 1122کے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں حالانکہ گلگت اور سکردو کے بعد غذر میں 1122کے دفاتر قائم کئے جانا چاہئے تھا مگر تاحال یہاں کے عوام کو یہ سہولت موجود نہیں ہے ایمرجنسی کی صورت میں لوگ صرف ہسپتال میں موجود ایمولنس کی طرف رجوع کرتے ہیں مگر ان کی حالت بھی قابل رحم ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس سال دریائے غذر میں ایک درجن کے قریب افراد ڈوب کرہلاک ہوگئے مگر 1122 کا دفتر اور عملہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو دریا سے لاشوں کو نکالنے میں سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور بعض افردا کو اگر رسکیو 1122کا عملہ ہوتا تو ان کو زندہ بچایا بھی جاسکتا تھا مگر یہاں ان کے دفتر نہ ہونے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں چلی گئی انھوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اورڈپٹی کمشنر غذر سے غذر میں فوری طور پر1122کا دفتر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ -

Comments
Post a Comment