قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 18طلبہ و طالبات کو پاک یو ایس نیڈ بیسڈ سکالرشپ مل گئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے طلباءمیں سکالرشپ کے چیک تقسیم کیے -
گلگت ( نا مہ نگار)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 18طلبہ و طالبات کو پاک یو ایس نیڈ بیسڈ سکالرشپ مل گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے طلباءمیں سکالرشپ کی چیک تقسیم کیئے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی و منجمنٹ سٹاف موجود تھے۔ سکالرشپ حاصل کرنے والوں میں ماڈرن لنگوئجز کے 7، بیہیوریل سائنسز کے 4، اکنامکس کے 6، اور آئی آر کے ایک طالبعلم شامل تھے۔ یہ سکالرشپ اپنے اپنے شعبے میں اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خا ن نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹیکے طلباءخوش نصیب ہیں کہ انہیں وفاقی حکومت کے علاوہ مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کی جانب سے سکالرشپ کی شکل میں مالی معاونت کی جارہی ہے۔ اب یہ طلباءپر منحصر ہے کہ وہ ان سکالرشپ کو صرف اور صرف اپنی تعلیم پر صرف کریں ۔ وائس چانسلر نے سکالرشپ پانے والے طلباءکو مبارکباد دی۔ -

Comments
Post a Comment